بھارت کے مقامی میڈیا کے مطابق یو ایس ایڈ کی امداد کی بندش کے بعد بھارت میں ٹرانس جینڈر کلینک بند کردی گئی ہے، یو ایس ایڈ کی مالی معاونت سے چلنے والی کلینک ٹرانسجینڈر کی صحت عامہ سے متعلق مشورے، ایچ آئی وی کی جانچ اور علاج، دماغی صحت کیلئے مدد فراہم کرنا اور ٹرانسجینڈر افراد کو قانونی اور سماجی خدمات کی فراہمی کو یقینی بناتی تھی، کلینک کو امریکہ کی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یوایس ایڈ) اور ایڈز ریلیف کے لئے امریکی صدر کے ہنگامی منصوبے سے مدد فراہم کی جاتی تھی، جس نے ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کیں، رپورٹس کے مطابق کلینک کی بندش امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر امریکہ کی جانب سے دی جانے والی تمام غیر ملکی امداد پر 90 دن کے لئے روکے جانے کے بعد ہوئی ہے، امریکہ یو ایس ایڈ کے ذریعے بین الاقوامی منصوبوں کے لئے سالانہ 40 بلین ڈالر سے زیادہ کی فنڈنگ کرتا ہے، اس کارروائی کی وجہ سے عالمی سطح پر ہزاروں پروگرام معطل ہوگئے اور یو ایس ایڈ کے متعدد اہلکار چھٹی پر چلے گئے۔
ہندوستانی اخبار دی ہندو کو کلینک سے وابستہ ایک ٹرانس ہیلتھ ماہر نے بتایا کہ جنوری کے آخر میں فنڈنگ میں کٹوتی کے اعلان کے فوراً بعد آپریشن معطل کر دیا گیا تھا، کلینک جنوری 2021 میں حیدرآباد میں قائم کی گئی تھی اور اس کے دو اضافی کلینک مغربی ہندوستانی شہروں ممبئی اور پونا میں ہیں، ٹرانس جینڈر کلینک کے لئے فنڈنگ پر حال ہی میں امریکی ریپبلکن سینیٹر جان کینیڈی نے سوال اٹھایا تھا، یوایس ایڈ نے ہندوستان میں ایک ٹرانس جینڈر کلینک کو رقم کیوں فراہم کی گئی جبکہ امریکہ اس جینڈر کو تسلیم ہی نہیں کرتا، کینیڈی نے کہا مجھے یہ معلوم نہیں تھا اور میں شرط لگاتا ہوں کہ امریکی لوگ بھی یہ نہیں جانتے تھے، انہوں نے فروری کے شروع میں کہا تھا کہ اس دوران ریپبلکن نمائندہ نینسی میس نے بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کے بہنوئی کی کمپنی شاہی ایکسپورٹ سے منسلک ایک تنظیم کو یوایس ایڈ کی طرف سے 750,000 ڈالر کی گرانٹ کی طرف اشارہ کیا تاکہ ہندوستان میں تارکین وطن کارکنوں میں تنہائی کو دور کیا جا سکے، پیر کے روز، بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد کہ بھارت میں ووٹروں کی تعداد بڑھانے کے لئے یو ایس ایڈ نے 21 ملین ڈالر مختص کیے تھے، بھارت کے انتخابات میں ممکنہ غیر ملکی مداخلت کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا تھا کہ نئی دہلی اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور آخرکار حقائق سامنے آئیں گے۔
جمعرات, مارچ 27, 2025
رجحان ساز
- بلوچستان میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی خواتین رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج و ریلیاں نکالی گئیں
- پاکستان کبھی بھی سافٹ اسٹیٹ نہیں رہا جس سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو، وہی پالیسی اپنانی چاہیے
- نیو جیو پولیٹیکل آرڈر کا نفاذ کی کوششیں کامیاب ہوسکتی ہیں، امریکہ اور چین کو ایک پیج پر آسکتے ہیں؟
- ترک صدر رجب طیب اردوان کی کمزور ترین سیاسی پوزیشن کیساتھ اپوزیشن کو نہیں کچل سکیں گے
- کراچی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جلوس پر سندھ پولیس کا تشدد، سمی دین بلوچ سمیت 6 کارکن گرفتار
- یوکرین نے طے شدہ جزوی جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے، ماسکو جوابی کارروائی کے لئے آزاد ہے
- بلوچ یکجہتی کمیٹی کی اپیل پر بلوچستان کے متعدد اضلاع میں پہیہ جام ہڑتال، کراچی کوئٹہ ٹریفک معطل
- بلوچستان میں بدامنی: ضلع نوشکی میں چار پولیس اہلکار اور قلات میں صادق آباد کے چار مزدور ہلاک