Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    دسمبر 29, 2025

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, جنوری 19, 2026
    رجحان ساز
    • ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا
    • یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع
    • غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی
    • پاکستان کے سرکاری حکام نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم سے بہنوں کو ملنے سے روک دیا !
    • پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
    • ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
    • امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
    • حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»پاکستان»جنسی جنونیوں کو کیمیائی کیسٹریشن کے ذریعے خواہش کم کرنیکا منصوبہ 20 برطانوی جیلوں تک توسیع
    پاکستان

    جنسی جنونیوں کو کیمیائی کیسٹریشن کے ذریعے خواہش کم کرنیکا منصوبہ 20 برطانوی جیلوں تک توسیع

    پاکستانی پارلیمان میں کیمیائی کیسٹریشن کے خلاف قانون سازی کے دوران ایک ترمیم کے ذریعے خلاف قانون قرار دے دیا گیا کیونکہ مذہبی عناصر کی سرکاری کونسل نے اسے غیرشرعی قرار دیدیا تھا
    shoaib87مئی 23, 2025Updated:مئی 23, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    برطانیہ میں وزیر انصاف نے کہا ہے کہ جنسی جرائم کے مجرموں کے رضاکارانہ طور پر کیمیکل کیسٹریشن کرنے کے منصوبے کو انگلینڈ کی 20 جیلوں تک توسیع دی جائے گی، جس کے بعد جنسی جنونیوں کی سیکس کی خواہش کم ہوجائے گی، وزیر انصاف شبانہ محمود کا کہنا تھا کہ وہ اس عمل کو جنوب مغربی انگلینڈ میں مزید دو علاقوں تک توسیع دیں گی کیونکہ سزا کے آزادانہ جائزے میں اسے جاری رکھنے کی سفارش کی گئی تھی، شبانہ محمود جنسی مجرموں کیلئے رضاکارانہ طور پر کیمیائی کیسٹریشن کے ملک بھر میں عمل در آمد پر بھی غور کررہی ہیں اور اسے لازمی قرار دیا جا سکتا ہے۔ اس فیصلے کیلئے کوئی ٹائم لائن مقرر نہیں کی گئی ہے، فرانزک سائیکیٹری پروفیسر ڈان گربن کا کہنا ہے کہ انھیں نہیں لگتا کہ حکومت اس علاج کو لازمی قرار دے گی کیونکہ کسی کا جبراً ٹریٹمنٹ کروانا غیر اخلاقی ہوگا اور مجھے معلوم ہے کہ زیادہ تر ڈاکٹر اس کے خلاف مزاحمت کریں گے، کیمیائی کیسٹریشن دواؤں اور نفسیاتی عوامل کے ساتھ کیا جاتا ہے، یہ ٹریٹمنٹ ایسے جنسی جنونیوں کو دیا جاتا ہے جو جنسی تعلقات کے بارے میں جبری اور جارحانہ خیالات رکھتے ہیں یا ان کی پریشان کن جنسی مصروفیات ہوتی ہیں، یہ طریقہ کچھ یورپی ممالک میں استعمال کیا گیا ہے۔ جرمنی اور ڈنمارک میں، کیمیائی دباؤ کا استعمال صرف رضاکارانہ بنیاد پر کیا گیا جبکہ پولینڈ نے کچھ جنسی مجرموں کے لیے لازمی کیمیائی رکاوٹ کا طریقہ متعارف کروایا، برطانیہ اور ویلز میں تعارفی منصوبے کو جاری رکھنے کی تجویز سابق لارڈ چانسلر ڈیوڈ گؤک کی انڈیپینڈنٹ پینشن ریویو کی جانب سے پیش کی جانے والی 48 سفارشات میں سے ایک تھی، جس کا مقصد جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کے بحران کی وجوہات کا جائزہ لینا اور حراستی سزاؤں کے متبادل سزاؤں پر غور کرنا تھا۔
    شبانہ محمود نے ہاؤس آف کامنز کو بتایا کہ وہ اس معاملے میں پیش رفت کرکے پائلٹ پروگرام کو وسعت دے کر ایسے شواہد جمع کریں گی کہ ہم اپنے پاس موجود ہر وہ طریقہ استعمال کر رہے ہیں جو جرائم کے دہرائے جانے کے امکان کو کم کرسکتا ہے، حکومت نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ کون سے علاقے یا جیلیں وسیع تر پائلٹ اسکیم کا حصہ ہوں گی، انھوں نے مزید کہا کہ یہ ضروری ہے کہ اس نقطۂ نظر کو نفسیاتی مداخلت کے ساتھ لیا جائے جو جرائم کی دیگر وجوہات کو بھی دیکھے جن میں طاقت اور کنٹرول کرنا بھی شامل ہیں کچھ لوگوں کیلئے جرائم کی وجہ طاقت ہے لیکن ہمارے خیال میں کچھ مجرموں کیلئے کیمیائی دباؤ اور نفسیاتی مداخلت کا امتزاج بڑے اور مثبت اثرات مرتب کر سکتا ہے، گؤک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2025 کے آخر تک فوری طور پر حراست میں سزا کاٹنے والے بالغوں میں سے 21 فیصد بالغ افراد جنسی مجرم تھے، ان کا کہنا تھا کہ یہ ہر جنسی مجرم کیلئے سزا نہیں ہے، یہ ایک ایسی چیز ہے جسے ہم سزا کے بجائے دوبارہ جرم کے خطرے کو کم کرنے کیلئے ایک علاج کے طور پر دیکھیں گے، پروفیسر گربن کا کہنا ہے کہ ہارمونل ادویات کے بہت سنگین ضمنی اثرات ہوتے ہیں اور کسی کو ان ادویات پر رضامند ہونے کیلئے اپنی جنسی خواہشات کو قابو میں رکھنا ہوگا، تاہم انھوں نے کہا کہ آپ اسے پیرول لائسنس کی شرط بنا سکتے ہیں، جیسے کیلیفورنیا میں دوسری بار جنسی جرم کرنے والوں کے لئے لازمی ہے جہاں متاثرہ فرد کی عمر 13 سال سے کم ہو۔
    سزائے موت اور عمر قید جیسی سزاؤں کے متبادل کے طور پر 1944 میں پہلی بار کیمیکل کیسٹریشن کی سزا متعارف کرائی گئی تھی جو بعد میں دنیا کے کئی ممالک میں رائج ہو گئی۔ یہ سزا عادی مجرمان کے لیے تجویز کی گئی تھی، اس وقت امریکہ کی چند ریاستوں کے علاوہ کیمیکل کیسٹریشن کی سزا انڈونیشیا، پولینڈ اور روس سمیت دیگر کچھ ممالک میں بھی رائج ہے، کیمیکل کیسٹریشن دو ادویات کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے۔ یہ سلیکٹو سیروٹونن ری اپٹیک انہیبیٹرز (ایس ایس آر آئی) جارحانہ جنسی خیالات کو محدود کرتے ہیں جبکہ اینٹی اینڈروجن ٹیسٹوسٹیرون کی پیداوار کو کم کرتے ہیں اور لیبیڈو کو محدود کرتے ہیں، یہ دوا نفسیاتی مدد کے ساتھ لی جاتی ہیں جو جنسی حملوں کی دیگر وجوہات جیسے طاقت اور کنٹرول کی خواہش کا علاج کرتی ہے، کے خیال میں کیسٹریشن تو ایک ایسا عمل ہوتا ہے جس کے بعد جنسی صلاحیت دوبارہ فعال نہیں ہو سکتی تاہم اگر اس وقت ہارمون کو ڈپریس کرنے والے رائج طریقہ علاج کی بات کی جائے تو پھر 20 سال کی عمر والے فرد پر تو ایسے انجیکشن کے زیادہ اثرات مرتب نہیں ہوں گے، پاکستان میں بھی سنہ 2020 میں عمران خان کے دورِ حکومت میں ریپ کے مجرموں کے لیے کیمیکل کیسٹریشن کی سزا کا اطلاق ایک صدارتی آرڈیننس کے ذریعے کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں کیمیکل کیسٹریشن کی سزا کو ریپ کی سزاؤں کے بارے میں پاکستانی پارلیمان میں ہونے والی قانون سازی کے دوران ایک ترمیم کے ذریعے نکال دیا گیا کیونکہ مذہبی عناصر کی سرکاری کونسل نے اسے غیرشرعی قرار دیدیا تھا۔

    جنسی اعتدال
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleہندوستان کے دشمنوں نے دیکھ لیا جب سندور بارود میں بدلتا ہے تو کیا ہوتا ہے؟ نریندر مودی کا کنایہ
    Next Article بلوچستان گرمی کی لپیٹ میں درجہ حرارت 48 ڈگری، لوئر دیر کےجنگلات آگ شدت اختیار کرگئی
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    فیصل آباد کیمیکل فیکٹری کے مالک و مینیجر سمیت 7 افراد کےخلاف دہشت گردی پھیلانےکا مقدمہ

    نومبر 21, 2025

    انٹرپول نے تحریک انصاف کے رہنما مونس الہی حوالگی کی درخواست مسترد شواہد کی کمی وجہ بتادی !

    نومبر 16, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    دسمبر 29, 2025

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025

    پاکستان کے سرکاری حکام نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم سے بہنوں کو ملنے سے روک دیا !

    دسمبر 9, 2025
    پاکستان
    تازہ ترین دسمبر 29, 2025

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    تحریر: محمد رضا سید ایران کے معاشی ماہرین چند سال پہلے تک یہ سوچ بھی…

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1220965
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    دسمبر 29, 2025

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025
    © 2026 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.