امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خفیہ ادارے کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے پیشرو کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کی حفاظت بند کرے، سابق صدور اور ان کی شریک حیات کو وفاقی قانون کے تحت تاحیات سیکرٹ سروس تحفظ حاصل ہوتا ہے لیکن یہ استحقاق خود بخود ان کے بالغ بچوں تک نہیں بڑھایا جاتا، ٹرمپ طویل عرصے سے جو بائیڈن پر بیٹے کو مختلف جرائم کے مقدمے سے بچانے کا الزام لگاتے رہے ہیں، اپنے ٹروتھ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے استدلال کیا کہ یہ مضحکہ خیز ہے کہ کم از کم 18 ایجنٹوں کو چھوٹے بائیڈن کی حفاظت کا کام سونپا گیا تھا اور 13 مزید سابق صدر کی بیٹی ایشلے بائیڈن کی حفاظت کررہے تھے جبکہ وہ اس وقت جنوبی افریقہ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں، جہاں لوگوں کے انسانی حقوق کے بارے میں سخت سوالات کیے گئے ہیں، ٹرمپ نے لکھا فوری طور پر ہنٹر بائیڈن کو سیکرٹ سروس تحفظ حاصل نہیں ہوگا، اسی طرح ایشلے بائیڈن جن کے 13 ایجنٹس ہیں کو فہرست سے نکال دیا جائے گا، سیکرٹ سروس کے ترجمان انتھونی گگلیلمی نے پیر کو کہا کہ ایجنسی صدر کے فیصلے کی تعمیل کرے گی، 2024ء میں ہنٹر بائیڈن کو ٹیکس بچانے اور اپنی منشیات کی لت کو چھپانے کے جرم میں سزا سنائی گئی۔
ستمبر 2023 میں ان پر ٹیکس کی عدم ادائیگی اور آتشیں اسلحہ رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے، ان پر الزام تھا کہ انہوں نے 2016 سے 2019 کے درمیان تقریباً 1.4 ملین ڈالر کے ٹیکس ادا نہیں کیے اور 2018 میں غیر قانونی طور پر آتشیں اسلحہ خریدا اور رکھا، جون 2024 میں ہنٹر بائیڈن کو آتشیں اسلحہ خریداری کے دوران منشیات کے استعمال کے بارے میں غلط بیانی کرنے اور غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے کے تین الزامات میں قصور وار قرار دیا گیا، ان الزامات کے تحت انہیں ممکنہ طور پر 25 سال تک قید کی سزا ہو سکتی تھی، تاہم پہلی بار جرم کرنے والوں کو عموماً کم سزا دی جاتی ہے، دسمبر 2024 میں امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کی سزا معاف کر دی، جو امریکی صدور کے پاس آئینی اختیار ہے، ٹرمپ اور ریپبلکن نے ہنٹر بائیڈن پر اپنے والد کی جانب سے اثر و رسوخ اور بدعنوانی کا الزام بھی لگایا جبکہ دونوں باپ بیٹے نے کسی بھی غلط کام کرنے کی تردید کی تھی، دسمبر میں جو بائیڈن نے اپنے بیٹے کے قانونی مسائل میں مداخلت نہ کرنے کے پہلے وعدوں کے باوجود ہنٹر بائیڈن کی صدارتی معافی جاری کی تھی، اُنھوں نے دعویٰ کیا کہ استغاثہ سیاسی طور پر محرک تھا اور یہ کہ ہنٹر کو صرف اس لئے نشانہ بنایا کہ وہ میرا بیٹا ہے، ریپبلکنز اور کچھ ڈیموکریٹس نے معافی کی مذمت کی تھی، ٹرمپ نے اسے انصاف کی زیادتی اور اسقاط حمل کا نام دیا ہے۔
جمعرات, اکتوبر 23, 2025
رجحان ساز
- دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے
- ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !
- پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے
- بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق
- شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے انتظامات کرنیکی ہدایت !
- پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر وفاقی حکومت نے ایک بار پھر سمندر میں کیبل خرابی سے جوڑ دیا
- فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں لوور کے عجائب گھر سے چور 7 منٹ میں انمول زیورات لے اڑے
- ہندوستان میں بغیر جوڑے کی شادیاں، موسیقی، رقص، تفریح سے بھرپور رنگین رات اور کہانی ختم