صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ آر سی) سے امریکہ کے اخراج کے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے، یہ حکم اقوام متحدہ کے لئے امریکی فنڈنگ پر نظرثانی کا بھی اشارہ دے رہا ہے، ٹرمپ نے فلسطینیوں کے لئے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے سے امریکی انخلا کا بھی حکم دیا ہے، انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم میں اپنی رکنیت کا جائزہ لینے کا ارادہ رکھتا ہے، ٹرمپ نے اپنی پہلی مدت صدارت کے دوران 2018 میں امریکہ کو یو این ایچ آر سی سے باہر نکالا تھا، سابق صدر جو بائیڈن نے 2021 میں تنظیم کی امریکی رکنیت بحال کردی تھی، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے ادارے میں بہت سی اصلاحات لاگو کرنے کے لئے انتھک محنت کی ہے، کارکردگی اور جدت کو بڑھانے کے لئے ان کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے ٹرمپ کے اعلان کے جواب میں کہا کہ اقوام متحدہ کے لئے امریکی حمایت نے بے شمار جانیں بچائی ہیں اور عالمی سلامتی کیلئے کردار ادا کیا ہے، سیکرٹری جنرل ہنگامہ خیز دنیا میں اس تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے صدر ٹرمپ اور امریکی حکومت کے ساتھ اپنے نتیجہ خیز تعلقات کو جاری رکھنے کے منتظر ہیں، وائٹ ہاؤس کے عملے کے سکریٹری ول شارف نے دعویٰ کیا کہ اقوام متحدہ کی ایجنسیوں میں امریکہ کیلئے تعصب کو صدر ٹرمپ نے فیصلہ کرتے وقت مد نظر رکھا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر میں مختلف ممالک کی فنڈنگ کی سطحوں کی روشنی میں اقوام متحدہ میں امریکی شمولیت اور فنڈنگ پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے، شارف کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں زبردست صلاحیت ہے لیکن یہ اچھی طرح سے چلایا نہیں جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اس کی مالی اعانت سب کو کرنی چاہئے لیکن ہم غیر متناسب ہیں، جیسا کہ ہم ہمیشہ نظر آتے ہیں، ٹرمپ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ بین الاقوامی تنظیم کو اپنا عمل کا محاسبہ کرنا ہوگا، یہ اچھی طرح سے نہیں چل رہے ہیں، بدعنوانی عام ہوچکی ہے، ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی انتظامیہ اِن مسائل کو حل کرنے کیلئے کام کرنا چاہتی ہے، ٹرمپ نے اپنی پہلی مدت اور بطور صدر اپنی دوسری مدت کے آغاز پر امریکہ کی کثیرالجہتی اداروں کی مالی اعانت کے خلاف سخت مہم چلائی ہے اور دیگر اقوام سے خاص طور پر نیٹو کے فوجی اتحاد میں شامل ملکوں کو مزید مالی امداد بڑھانے پر زور دیا ہے، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 47 ارکان کو جنرل اسمبلی تین سال کی مدت کے لئے منتخب کرتی ہے، جب کہ امریکا اپنی تازہ ترین مدت 31 دسمبر کو ختم کر رہا ہے۔