ایرانی سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق، ایران کی افواج نے آج ہفتے کے روز شمال مغربی علاقے میں اسرائیلی جاسوس ڈرون طیاروں کو مار گرایا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ ڈرون طیارے ایرانی فضائی حدود میں جاسوسی اور نگرانی کے مشن پر داخل ہوئے تھے، یہ صوبہ سلماس کی سرحدی کے نزدیک گرا دیئے گئے، ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں تہران کے مہرآباد ہوائی اڈے پر واقع ایک ہینگر کو نشانہ بنایا گیا، جس میں لڑاکا طیارے موجود تھے، دوسری جانب ایرانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے دوبارہ غلطی کی تو تل ابیب سمیت تمام شہروں پر دو ہزار سے زائد میزائل اسرائیل کی جانب داغے جائیں گے اور خبردار کیا کہ ہمارے میزائل حملے حالیہ حملوں کے مقابلے میں بیس گنا زیادہ شدید ہوں گے، ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ جب تک ضرورت محسوس ہوگی، اسرائیل کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائے گی، ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں تہران کے مہرآباد ہوائی اڈے پر واقع ایک ہینگر کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا، جس میں لڑاکا طیارے موجود تھے جس پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایران نے بھی اسرائیل کی طرف ڈرون بھیجے جس کے بعد اسرائیل بھر میں خطرے کت سائرن بجائے گئے، دوسری طرف اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے خبردار کیا کہ ایران کو ہمارے خلاف میزائل داغنے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی، ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کیلئے عالمی سطح پر سفارتی کوششیں جاری ہیں اسی ضمن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ولیعہد سے رابطہ کرکے کشیدگی کم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو کہا ہے، اُدھر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ہفتے کے روز ایران اور اسرائیل سے فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی، انھوں نے ایکس پر لکھا ایرانی جوہری مقامات پر اسرائیلی بم باری اور تل ابیب پر ایرانی میزائل حملے …. اب بس کردیں، انھوں نے مزید کہا وقت آ گیا ہے کہ رک جائیں، امن اور سفارت کاری کو غالب آنے دیں۔
ایران کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ تہران نے امریکہ، برطانیہ اور فرانس کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ ایرانی حملوں کا مقابلہ کرنے میں اسرائیل کی مدد جاری رکھیں گے تو خطے میں ان کے اڈوں اور جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا، ایران کی نیم سرکاری مہر نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ایران نے باضابطہ طور پر فرانس، برطانیہ اور امریکہ کو مطلع کیا ہے کہ وہ اسرائیل نے ایران پر دوبارہ جارحیت کی کوشش کی تو وہ بڑے پیمانے پر حملے شروع کردے گا، تہران نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسرائیل کو ایرانی حملوں بچانے والا کوئی بھی ملک ایرانی افواج کیلئے ہدف ہوگا، اتحادی ریاست کے تمام علاقائی اڈوں بشمول خلیجی ریاستوں میں فوجی اڈوں اور خلیج اور بحیرہ احمر میں بحری جہازوں اور بحری یونٹوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ایرانی فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اعلیٰ فوجی حکام نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اسرائیل پر ایرانی حملے جاری رہیں گے۔
منگل, جولائی 8, 2025
رجحان ساز
- ایران کے خلاف اسرائیلی و امریکی جارحیت غیرقانونی تھی جس کا احتساب ہونا چاہئے، عباس عراقچی
- بحیرہ احمر میں یمنی فوج کی بڑی جنگی کارروائی برطانوی بحری جہاز پر آگ بھڑک اُٹھی، عملے کو بچالیا گیا
- اسرائیلی دھمکیوں کے باوجود حزب اللہ ہتھیار ڈالے گی اور نہ ہی پسپائی اختیار کریئگی،قیادت کا فیصلہ
- فوج حسینیؑ بنیان المرصوس کی اصل مصداق اور حق کی حمایت میں کھڑا ہونا عاشورہ کا اصل پیغام ہے
- شام دوبارہ خانہ جنگی کی شدت طرف بڑھ رہا ہے دمشق کے کمزور حکمرانوں کو اسرائیل سے توقعات
- بلاول بھٹو نے حافظ محمد سعید اور مسعود اظہر کو ہندوستان کے حوالے کرنے پر آمادگی کا اظہار کردیا !
- چین، پاکستان کو ہندوستانی فوجی تنصیبات کے بارے میں خفیہ معلومات فراہم کر رہا تھا، جنرل راہول
- اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف جارحیت جدید تاریخ کی سب سے ظالمانہ نسل کشی ہے، اقوام متحدہ