Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    دسمبر 29, 2025

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, جنوری 19, 2026
    رجحان ساز
    • ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا
    • یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع
    • غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی
    • پاکستان کے سرکاری حکام نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم سے بہنوں کو ملنے سے روک دیا !
    • پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
    • ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
    • امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
    • حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»سائنس و ٹیکنالوجی»آرٹی فیشل انٹیلی جنس کیلئے چِپس بنانے والی این ویڈیا، دنیا کی پہلی 5 ٹریلین ڈالر مالیت کی کمپنی بن گئی
    سائنس و ٹیکنالوجی

    آرٹی فیشل انٹیلی جنس کیلئے چِپس بنانے والی این ویڈیا، دنیا کی پہلی 5 ٹریلین ڈالر مالیت کی کمپنی بن گئی

    یہ سطح فرانس یا جرمنی کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) سے بھی زیادہ ہے اور ٹیسلا، میٹا (فیس بک) اور نیٹ فلیکس، تینوں کی مشترکہ مالیت سے بھی بڑھ گئی ہے امریکی سرمایہ کار پُرامید ہیں کہ مصنوعی ذہانت ایک نئے دور کی جدت اور ترقی لے کر آئے گی
    shoaib87اکتوبر 31, 2025Updated:نومبر 1, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    این ویڈیا کی مالیت 5 ٹریلین تک پہنچ گئی
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی چِپس بنانے والی عالمی کمپنی این ویڈیا بدھ کے روز دنیا کی پہلی 5 ٹریلین ڈالر مالیت کی کمپنی بن گئی، امریکی سرمایہ کار پُرامید ہیں کہ مصنوعی ذہانت ایک نئے دور کی جدت اور ترقی لے کر آئے گی، فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا میں قائم ٹیکنالوجی دیو کے حصص کی قیمت 4.91 فیصد بڑھ کر 210.90 ڈالر ہو گئی، جس کے نتیجے میں وال اسٹریٹ پر کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی کمپنی کی مارکیٹ ویلیو (سرمایہ کاری قدر) ایک تاریخی حد سے تجاوز کر گئی، موازنہ کیا جائے تو یہ سطح فرانس یا جرمنی کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) سے بھی زیادہ ہے اور ٹیسلا، میٹا (فیس بک) اور نیٹ فلیکس، تینوں کی مشترکہ مالیت سے بھی بڑھ گئی ہے، دنیا کی دیگر دو سب سے بڑی کمپنیاں، مائیکروسافٹ اور ایپل، فی الحال تقریباً 4 ٹریلین ڈالر کی مارکیٹ ویلیو رکھتی ہیں، این ویڈیا کے حصص کی قیمت میں حالیہ اضافہ مضبوط فروخت، نئی تجارتی شراکت داریوں اور اس توقع کے باعث ہے کہ کمپنی کو جلد چین کی منڈی تک دوبارہ رسائی حاصل ہو سکتی ہے، ایک تجزیہ کار نے کہا کہ یہ تصور کرنا تقریباً ناقابلِ یقین ہے کہ کوئی کمپنی اس سنگِ میل تک پہنچ سکتی ہے، مگر این وِیڈیا کی آپریشنل کارکردگی اتنی مؤثر ہے کہ وہ تقریباً روزانہ یا ہفتہ وار بنیادوں پر بڑے معاہدوں کا اعلان کرتی نظر آتی ہے، این وِیڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ جنوبی کوریا میں موجود ہوں گے، جہاں وہ اے پی ای سی سربراہ اجلاس کے موقع پر شریک ہوں گے، اسی اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات بھی ہوئی ہے، جس میں مصنوعی ذہانت کی ترقی سے متعلق امور پر بات چیت کی توقعات ظاہر کی جارہی تھیں، مزید یہ کہ این وِیڈیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی حریف اور مشکلات کا شکار کمپنی انٹیل میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، تاکہ ٹرمپ انتظامیہ کی خواہش کے مطابق امریکا میں سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کو دوبارہ فروغ دیا جا سکے۔
    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات میں باقاعدہ تجارتی اور ٹیکنالوجی کنٹرولز کے پس منظر میں ہوئی، خاص طور پر اس وقت جب امریکہ اور چین کے درمیان ہائی ٹیک اور مواد کے شعبے میں کشیدگی بڑھ رہی تھی، ایک اہم نکتہ تھا کہ چین کی طرف سے نایاب زمینی اجزاء پر ممکنہ برآمدی کنٹرولز تھے اور امریکہ کی طرف سے ٹیکنالوجی، خاص طور پر چِپ اور ہائی اینڈ اے آئی ہارڈویئر کی برآمد پر پابندیاں تھیں، ٹرمپ نے بعد ازاں کہا کہ ٹیکنالوجی، خاص طور پر چِپس، زیرِ بحث آئے تھے لیکن ساتھ ہی وضاحت کی کہ سب سے جدید چِپ یعنی بلیک ویل ماڈل کا معاملہ اس میں شامل نہیں ہیں، چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ نایاب زمینی اجزاء پر اپنے کنٹرول کو ایک سال کیلئے مؤخر کرے گا، یعنی برآمدی پابندیوں کا اطلاق فوری نہیں ہو گا، ٹرمپ، شی ملاقات میں یہ بات طے پائی کہ دونوں ممالک عارضی طور پر ٹریڈ اور ٹیکنالوجی کشیدگی کو کم کرنے کی سمت میں جائیں گے، چین نے نایاب زمینی اجزاء کی برآمدی کنٹرولز کو مؤخر کرنے کا عندیہ دیا، اور امریکہ نے بتایا کہ اینویڈیا جیسی اہم کمپنیوں اور چین کے درمیان چِپ برآمدات کا معاملہ زیرِ غور ہے — مگر سب سے جدید بلیک ویل ماڈل چِپ کے حوالے سے کوئی نیا معاہدہ سامنے نہیں آیا، خیال رہے کہ خام مال کا لفظ عام طور پر نایاب زمینی اجزاء یا ان کی پراسیسنگ کے اجزاء کیلئے استعمال ہو رہا ہے، جن کا اہم کردار ٹیکنالوجی، دفاع، اور نیم کنڈیکٹرز صنعتوں میں ہے۔

    این ویڈیا کی مالیت
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپنجاب میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے خلاف کریک ڈاؤن، ڈیڑھ ہزار متحرک کارکنان گرفتار
    Next Article فلم حق مذہب کیخلاف نہیں کہانی طلاق کے بعد نان و نفقہ کے معاملے پر عدالتی جنگ گرد گھومتی ہے
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025

    امن منصوبہ یوکرین کیلئے آپش محدود، جنگ روکنے 28 نکاتی پلان پر 3 یورپی ملکوں کی رخنہ اندازی

    نومبر 23, 2025

    عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد بعد تہران قاہرہ مفاہمت کو ختم شدہ تصور کرتا ہے، عباس عراقچی

    نومبر 21, 2025

    Comments are closed.

    مقبول مضامين

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    دسمبر 29, 2025

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025

    پاکستان کے سرکاری حکام نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم سے بہنوں کو ملنے سے روک دیا !

    دسمبر 9, 2025
    پاکستان
    تازہ ترین دسمبر 29, 2025

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    تحریر: محمد رضا سید ایران کے معاشی ماہرین چند سال پہلے تک یہ سوچ بھی…

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1220879
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    دسمبر 29, 2025

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025
    © 2026 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.