سیالکوٹ ایئرپورٹ میں سیلابی پانی داخل ہونے کے باعث آپریشن کو عارضی طور پر بند کردیا ہے جس کی وجہ سے صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک تمام پروازیں لاہور ایئرپورٹ سے آپریٹ کی جائیں گی، پی آئی اے کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ سے چلنے والی پروازیں عارضی طور پر لاہور منتقل کردی گئی ہیں جن میں پی کے 746 جدہ تا سیالکوٹ، پی کے 745 سیالکوٹ تا جدہ، پی کے 239 سیالکوٹ تا کویت اور پی کے 244 دمام تا سیالکوٹ شامل ہیں، یہ تمام پروازیں اب لاہور ایئرپورٹ سے آپریٹ ہوں گی، ایئرلائن نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ اپنی پروازوں اور ان کے اوقات کار کے بارے میں بروقت معلومات کیلئے پی آئی اے کے کال سینٹر 786-786-111 سے رابطے میں رہیں، دوسری جانب پنجاب میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 79 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق شاہدرہ کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہوگا اور یہاں سے تقریباً دو لاکھ کیوسک تک کا ریلہ گزر سکتا ہے، کمشنر لاہور کے مطابق ابھی تک راوی میں سیلابی صورتحال قابو میں ہے، پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق جسڑ کے مقام پر بھی انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 66 ہزار کیوسک تک پہنچ چکا ہے، اسی طرح بلوکی ہیڈورکس پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور یہاں پانی کا بہاؤ 93 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے بتایا کہ دریائے راوی کے پاٹ میں بسنے والے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے، انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کو غیر ضروری طور پر دریاؤں کے اطراف جمع نہ ہونے دیا جائے، ریلیف کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، سیرو تفریح کے لیے دریاؤں کے کناروں پر ہرگز نہ جائیں اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔
اس وقت دریائے راوی سے ایک لاکھ 50 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے، دریائے راوی میں اونچے درجے کے سیلاب کے علاوہ پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں قادر آباد ہیڈ ورکس پر پانی کا دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے، صوبائی ادارے کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، پاکستان فوج کا کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران 28 ہزار سے زائد لوگوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، پاکستان کی وزارت آبی ذرائع کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ دہلی سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق دریائے ستلج ہر ہریکے اور فیروزپور، دریائے راوی ہر مدھ پور اور دریائے چناب پر اخنور کے مقامات پر پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کے باعث اونچے درجے کی سیلابی صورت حال ہے، پاکستان کے صوبہ پنجاب میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے بتایا کہ ملک میں مون سون کا آٹھواں اسپیل جاری ہے، جموں کے اطراف بادل پھٹنے سے 300 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس سے دریاؤں میں طغیانی آئی اور سیالکوٹ سمیت کئی اضلاع متاثر ہوئے، چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں جب تمام دریاؤں کا پانی پنجند بیراج پر اکٹھا ہوگا تو وہاں چھ سے سات لاکھ کیوسک کا ریلا گزرے گا، جس کے بعد سندھ حکومت کو وارننگ جاری کی جائے گی تاکہ وہاں بھی خطرے والے علاقوں سے بروقت انخلا ممکن بنایا جا سکے۔
منگل, اکتوبر 14, 2025
رجحان ساز
- ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
- برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
- پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
- غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
- اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
- امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
- ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
- اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید