Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026

    ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان

    فروری 9, 2026

    امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

    فروری 7, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, فروری 10, 2026
    رجحان ساز
    • تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا
    • ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان
    • امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
    • لیبیا جہاں خونریزی جاری معمر قذافی کی طرح بیٹے سیف الاسلام کو بھی نامعلوم افراد نے قتل کردیا
    • جیفری ایپسین فائلز واشنگٹن میں برطانیہ کے سابق سفیر پیٹر ماندلسون کو لاڈز کونسل سے باہر کردیا
    • ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا
    • یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع
    • غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»تازہ ترین»پنجاب میں سیلاب کی تباہی سیالکوٹ ایئرپورٹ پانی داخل ہوگیا رات 10 بجے تک پروازوں کیلئےبند
    تازہ ترین

    پنجاب میں سیلاب کی تباہی سیالکوٹ ایئرپورٹ پانی داخل ہوگیا رات 10 بجے تک پروازوں کیلئےبند

    چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کے مطابق جموں کے اطراف بادل پھٹنے سے 300 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس سے دریاؤں میں طغیانی آئی اور سیالکوٹ سمیت کئی اضلاع متاثر ہوئے
    shoaib87اگست 28, 2025Updated:اگست 28, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سیالکوٹ ایئرپورٹ میں سیلابی پانی داخل ہونے کے باعث آپریشن کو عارضی طور پر بند کردیا ہے جس کی وجہ سے صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک تمام پروازیں لاہور ایئرپورٹ سے آپریٹ کی جائیں گی، پی آئی اے کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ سے چلنے والی پروازیں عارضی طور پر لاہور منتقل کردی گئی ہیں جن میں پی کے 746 جدہ تا سیالکوٹ، پی کے 745 سیالکوٹ تا جدہ، پی کے 239 سیالکوٹ تا کویت اور پی کے 244 دمام تا سیالکوٹ شامل ہیں، یہ تمام پروازیں اب لاہور ایئرپورٹ سے آپریٹ ہوں گی، ایئرلائن نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ اپنی پروازوں اور ان کے اوقات کار کے بارے میں بروقت معلومات کیلئے پی آئی اے کے کال سینٹر 786-786-111 سے رابطے میں رہیں، دوسری جانب پنجاب میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 79 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق شاہدرہ کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہوگا اور یہاں سے تقریباً دو لاکھ کیوسک تک کا ریلہ گزر سکتا ہے، کمشنر لاہور کے مطابق ابھی تک راوی میں سیلابی صورتحال قابو میں ہے، پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق جسڑ کے مقام پر بھی انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 66 ہزار کیوسک تک پہنچ چکا ہے، اسی طرح بلوکی ہیڈورکس پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور یہاں پانی کا بہاؤ 93 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے بتایا کہ دریائے راوی کے پاٹ میں بسنے والے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے، انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کو غیر ضروری طور پر دریاؤں کے اطراف جمع نہ ہونے دیا جائے، ریلیف کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، سیرو تفریح کے لیے دریاؤں کے کناروں پر ہرگز نہ جائیں اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔
    اس وقت دریائے راوی سے ایک لاکھ 50 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے، دریائے راوی میں اونچے درجے کے سیلاب کے علاوہ پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں قادر آباد ہیڈ ورکس پر پانی کا دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے، صوبائی ادارے کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، پاکستان فوج کا کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران 28 ہزار سے زائد لوگوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، پاکستان کی وزارت آبی ذرائع کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ دہلی سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق دریائے ستلج ہر ہریکے اور فیروزپور، دریائے راوی ہر مدھ پور اور دریائے چناب پر اخنور کے مقامات پر پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کے باعث اونچے درجے کی سیلابی صورت حال ہے، پاکستان کے صوبہ پنجاب میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے بتایا کہ ملک میں مون سون کا آٹھواں اسپیل جاری ہے، جموں کے اطراف بادل پھٹنے سے 300 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس سے دریاؤں میں طغیانی آئی اور سیالکوٹ سمیت کئی اضلاع متاثر ہوئے، چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں جب تمام دریاؤں کا پانی پنجند بیراج پر اکٹھا ہوگا تو وہاں چھ سے سات لاکھ کیوسک کا ریلا گزرے گا، جس کے بعد سندھ حکومت کو وارننگ جاری کی جائے گی تاکہ وہاں بھی خطرے والے علاقوں سے بروقت انخلا ممکن بنایا جا سکے۔

    سیلاب سے تباہی
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپنجاب حکومت سیلاب سے بچاؤ کیلئے کچھ نہ کرسکی، سیلابی ریلوں میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے!
    Next Article ایرانی سرحدی علاقوں میں موساد کے ایجنٹوں خلاف آپریشن اسرائیلی پشت پناہ 8 دہشت گرد ہلاک
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    جیفری ایپسین فائلز واشنگٹن میں برطانیہ کے سابق سفیر پیٹر ماندلسون کو لاڈز کونسل سے باہر کردیا

    فروری 4, 2026

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    دسمبر 29, 2025

    حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

    نومبر 25, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026

    ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان

    فروری 9, 2026

    امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

    فروری 7, 2026

    لیبیا جہاں خونریزی جاری معمر قذافی کی طرح بیٹے سیف الاسلام کو بھی نامعلوم افراد نے قتل کردیا

    فروری 4, 2026
    پاکستان
    عالم تمام فروری 10, 2026

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ نے پیر کے روز کہا کہ اگر تمام مالی…

    ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان

    فروری 9, 2026

    امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

    فروری 7, 2026
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1237221
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,425 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,339 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026

    ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان

    فروری 9, 2026

    امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

    فروری 7, 2026
    © 2026 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.