اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے خبردار کیا ہے کہ عام شہریوں پر حملے جنگی جرم ہے۔ انھوں نے حالیہ دنوں میں غزہ میں امداد تقسیم کرنے والی سینٹر کے قریب عام شہریوں کی ہلاکتوں کے واقعے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، وولکر ترک کا کہنا ہے کہ لگاتار تین دنوں سے امریکہ۔اسرائیل کیا طرف سے قائم کردہ ایک امداد تقسیم کرنے والی جگہ کے قریب عام شہریوں کی ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان ہلاکتوں کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا، انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں غذائی امداد کی معمولی مقدار تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے شہریوں پر حملے قابل مذمت ہیں، وولکر ترک نے مزید کہا کہ شہریوں کے خلاف ہونے والے حملے بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی اور جنگی جرم ہیں، ان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو سب سے سنگین صورتحال کا سامنا ہے، بھوک سے مر جائیں یا پھر اسرائیلی عسکری ذرائع کی طرف سے تقسیم کردہ انسانی امداد سے کم خوراک تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے مارے جانے کا خطرہ مول لیں، وولکر ترک کا کہنا ہے کہ امداد تک رسائی کی جان بوجھ کر رکاوٹ ایک جنگی جرم بن سکتی ہے، بھوک کے خطرات 20 ماہ سے شہریوں کے قتل اور بڑے پیمانے پر تباہی، بار بار جبری نقل مکانی، ناقابل برداشت، انتہائی نامناسب الفاظ کا استعمال اور اسرائیل کی قیادت کی طرف سے (غزہ کی) پٹی کو خالی کرنے کی دھمکیاں، بھی بین الاقوامی قانون کے تحت سنگین ترین جرائم کے زمرے میں آتی ہیں، اُدھر غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں 40 فسلطینی شہری شہید جبکہ 208 شہری زخمی ہوئے ہیں، وزرات کے اعدادوشمار کے مطابق سات اکتوبر 2023 سے اب تک 54,510 فلسطینی مارے جا چکے ہیں اور اس دوران زخمی افراد کی تعداد 124,901 تک پہنچ چکی ہے۔
دوسری طرف یمن نے تل ابیب کے بن گوریون ایئرپورٹ کو ایک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن سے اسرائیل کی جانب داغا گیا میزائل روک لیا گیا ہے جس کے نتیجے میں دارالحکومت تل ابیب سمیت مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے تھے، یمنی فوج کے ترجمان یحییٰ ساری کا کہنا ہے کہ یمنی مسلح افواج کی میزائل فورس نے یافا کے علاقے میں ایئرپورٹ کو ایک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا، ااُن کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی کامیابی سے مکمل ہوئی اور ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل کردیا گیا ہے، اُنھوں نے یہ نہیں بتایا کہ میزائل ہدف تک پہنچ سکا یا نہیں البتہ یمنی ذرائع کا کہنا ہے یمنی فوج کا مسلسل میزائل حملوں کا مقصد لوگوں کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ اسرائیل کی فضائی ناکہ بندی کو یقینی بنانا ہے، واضح رہے کہ اسرائیل کیلئے متعدد ائیرلائنز نے اپنے آپریسنز معطل کردیئے ہیں جبکہ اسرائیل کی قومی ائیرلائن سمیت مختلف ائیرلائنز نے مسافروں کے انشورنس کی رقم بڑھا دی ہے۔
جمعرات, نومبر 13, 2025
رجحان ساز
- پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت میں کار بم دھماکہ 12 افراد جاں بحق 27 زخمی ہوئے
- ہندوستانی دارالحکومت کے ریڈ زون میں لال قلعہ کے قریب دھماکہ نئی دہلی اور ممبئی میں ہائی الرٹ
- علاقائی تبدیلیوں کے تناظر میں ایرانی اسپیکر کا دورۂ پاکستان کیا باہمی معاہدوں پر عمل درآمد کیا جائیگا
- غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف موقف نے ممدانی کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا !
- امریکہ اور قطر کے مشترکہ فضائی دفاعی کمانڈ پوسٹ کا افتتاح خطے میں نئی صف بندی کی شروعات !
- پاکستان، ہندوستان کشیدگی دوران سنگاپور اور دبئی کے ذریعے دس ارب ڈالر کی تجارت ہورہی ہے !
- اسرائیل کی حمایت ترک کیے بغیر امریکہ سے مذاکرات کا کوئی امکان نہیں، آیت اللہ خامنہ ای کا اعلان
- پیپلزپارٹی کا امتحان شروع 27 ویں ترمیم کیلئے 18ویں آئینی ترمیم کو قربان کیلئے بلاول بھٹو ہونگے؟

