وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ فائلر اور نان فائلر کے فرق کا خاتمہ کیا گیا ہے، انھوں نے کہا کہ جو لوگ اپنے گوشوارے اور اپنی ویلتھ اسٹیٹمنٹ جمع کروائیں گے، صرف وہی بڑے مالیاتی لین دین کرسکیں گے، جن میں گاڑیوں اور غیر منقولہ جائیدادوں کی خریداری، سکیورٹیز اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری اور بعض بینک اکاؤنٹس کھولنے کی سہولت جیسی چیزیں شامل ہیں، ان لوگوں کے لیے ضروری ہو گا کہ ایف بی آر کے پورٹل کے ذریعے اپنی مالی حیثیت اور آمدنی، تحائف، قرضے اور وراثت جیسے مالی ذرائع کے دستاویزی ثبوت ظاہر کریں۔ دیانت دار ٹیکس دہندگان کو مالیاتی لین دین کرنے کا اہل کرنے کے لیے ٹیکس کا گوشوارہ بھرنے کا آپشن دیا جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مزید کہا ہے کہ غیر رجسٹرڈ کاروباروں کے خلاف سخت سزاؤں کو مزید بڑھانے کی تجویز ہے، ان میں بینک اکاؤنٹس کا منجمد کرنا، جائیداد کی منتقلی پر پابندی اور سنگین جرائم میں کاروباری جگہ کو سیل کرنا اور سامان کو ضبط کرنا شامل ہے، وفاقی وزیر خزانہ نے نئے مالی سال کے بجٹ میں کیش لیس معیشت کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کا اعلان کیا ہے جس میں نان فائلرز پر نقد رقم نکالنے پر ٹیکس کی شرح اعشاریہ چھ فیصد سے ایک فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ غیر دستاویزی نقد لین دین کی حوصلہ شکنی کی جا سکے، وزیر خزانہ کے مطابق جہاں کوئی ٹیکس دہندہ کسی ایک سیل انوائس پر دو لاکھ سے زائد نقد رقم وصول کرے تو اس پر فروخت پر ہونے والے اخراجات کے پچاس فیصد کی اجازت نہیں دی جائے گی، وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت صحت کے 21 منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے صرف اور صرف 14.3 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے، انہوں نے بتایا کہ مذکورہ بجٹ کا مقصد صحت کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا، حفاظتی اقدامات کو فروغ دینا اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق تدریسی سہولیات اور ہسپتال، ٹیچنگ ہسپتالوں اور ٹرشری کیئر سہولیات کیلئے 14 ارب روپے سے زائد فنڈز فراہم کیے گئے، مذکورہ فنڈز سے صحت کی سہولیات یعنی ہسپتالوں اور طبی مراکز کو جدید طبی آلات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، مجوزہ فنڈز سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک نیا کینسر ہسپتال بھی قائم کیا جائے گا، اسی طرح صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کو اپ گریڈ کیا جائے گا تاکہ عوام کو بہتر طبی خدمات فراہم کی جاسکیں، صحت کیلئے مختص کیے جانے والے فنڈز سے ملک بھر میں ہیپاٹائٹس سی اور شوگر کی اسکریننگ اور علاج پر بھی اخراجات کئے جائیں گے، بجٹ تجویز میں 850 سی سی تک کی چھوٹی گاڑیوں پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق اس اقدام کا مقصد پیٹرول، ڈیزل اور ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں یکسانیت لانا ہے جبکہ وفاقی حکومت نے 26-25ء کے وفاقی بجٹ میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے جاری 24 منصوبوں کیلئے 4.792 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔
منگل, جولائی 1, 2025
رجحان ساز
- ایران اسرائیل کی بارہ زورہ جنگ، مسلم اتحاد کی مثالی صورتحال کے خلاف تل ابیب کا مذموم منصوبہ
- جو شخص بھی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کو دھمکی دیتا ہے وہ خدا کا دشمن ہے، شیعہ مرجع کا فتویٰ
- ٹرمپ کی تجارتی جنگ 9 جولائی آخری دن ہوگا امریکی صدر نے محصولات نافذ کرنے کا اعلان کردیا
- جرمن وزیر خارجہ اسرائیل میں تباہ شدہ عمارتیں دیکھ کر غم زدہ تل ابیب کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا
- اسرائیلی فوج غزہ میں غیر معمولی بڑی فوجی کارروائی کی تیاری کررہی ہے 5 عسکری بریگیڈز متحرک
- امریکہ نے حملہ کرکے سفارتکاری و مذاکرات سے غداری کی فی الحال مذاکرات نہیں ہوسکتے، ایران
- غاصب اسرائیل نے آذربائیجان کی فضائی حدود کو حملہ آور اور مائیکرو جاسوس ڈرونز کیلئے استعمال کیا؟
- امریکہ نے اسرائیل پر میزائل اور ڈرونز حملے بند کرنے کی درخواست کی تھی، میجر جنرل عبدالرحیم