غزہ کے مقامی صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ وسطی غزہ کے نصیرات کیمپ میں بے گھر فلسطینیوں کو پناہ دینے والے اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکول پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 37 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں، دیر البلاح کے الاقصی اسپتال کو 37 لاشیں موصول ہوئیں، جمعرات کو یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں متعدد پناہ گزین کیمپوں میں نئے زمینی اور فضائی حملے کا اعلان کیا، فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کا کہنا ہے کہ ہزاروں بے گھر فلسطینی السردی اسکول میں پناہ لئے ہوئے تھے، جوکہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کے ادارے سے منسلک ہے، جب یہ حملہ آور ہوا، فلسطینی گروپ حماس نے صبح سویرے ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے خوفناک قتل عام قرار دیا ہے۔


