وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف عدالت عظمیٰ میں دائر توہین عدالت کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا، سماجی کارکن عمامہ گلریز سمیت دو وکلا راجا عبدالحمید اور سید علی زین کاظمی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف درخواست دائر کی ہے، درخواست گزاروں نے موقف اپنایا ہے کہ وزیراعظم چوہدری انوار الحق ہائی کورٹ آزاد جموں کشمیر کے فیصلے کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ سی بی آر نے عدالتی ملازمین کے جوڈیشنل الاؤنس میں ٹیکس کی مد میں کٹوتی کی تھی جس کو سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دیا تھا اور کمشنر ان لینڈ ریوینیو کو کاٹی گئی رقم عدالتی ملازمین کو واپس کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے، انہوں نے کہا کہ کمشنر ان لینڈ ریوینیو نے عدالت کے حکم پر عمل نہیں کیا، درخواست گزاروں نے کہا کہ وزیراعظم انوار الحق نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کمشنر ان لینڈ ریوینیو کو تبدیل کردیا اور ان کی جگہ نئی تعیناتی بھی نہیں کی، ان کا کہنا تھا کہ حکومت عدالتی ملازمین کے الاونسز سے کی گئی ٹیکس کٹوتی واپس نہیں کرنا چاہتی اور عدالتی حکم کی خلاف ورزی کر رہی ہے، آزاد کشمیر کی سپریم کورٹ نے درخواست منظور کرتے ہوئے وزیر اعظم انوار الحق سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے اور مقدمے کی سماعت 21 مئی کو کی جائے گی۔
جمعرات, جنوری 2, 2025
رجحان ساز
- فلسطینیوں کو بیروزگار کرنے والی اسرائیلی حکومت نے بھارت سے سولہ ہزار افرار کو بھرتی کرلیا
- سندھ حکومت کی بلاول بھٹو سے مشاورت بعد کراچی میں دھرنے ختم کرانے کیلئے طاقت کا استعمال
- پاڑا چنار میں ادویات کی قلت 128بچوں سمیت 200 افراد جاں بحق لیکن ریاست بےحسی کا شکار
- پاکستان کو ترقی کی منفی سمت پر گامزن کرنےوالوں نے انٹرنیٹ بندش میں دوسرا نمبر حاصل کرلیا
- پاڑا چنار کیلئے ریاستی بے حسی فرقہ واریت کی بھینٹ چڑھنے والوں میں 50 بچے بھی شامل ہوگئے
- پاکستان کے ایٹمی ہتھیار بردار میزائل جنوبی ایشیا سے باہر بھی اپنے اہداف کو نشانہ بناسکتے ہیں، امریکہ
- پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے منسلک 4 اداروں پر امریکا نے اضافی پابندیاں عائد کردیں
- آیئے سپریم کورٹ کا ماتم کریں عمر قید کاٹ کر رہائی پانے والے ملزم کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی