مسلم لیگ (ن) کے وزیر صحت پنجاب نے خسرہ وبا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں سابق حکومت کی جانب سے بچوں کی ویکسی نیشن پر توجہ نہیں دی گئی، وزیر موصوف یہ بھول گئے کہ دو سالوں سے پنجاب میں مسلم لیگ کی براہ راست اور بلواسطہ حکومت ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے مقبول ترین لیڈر عمران خان کہتے ہیں کہ یہ لوگ پڑھے لکھے نہیں ہیں اور یہ علم حاصل کرنے کی کوشش بھی نہیں کرتے، لاہور میں صوبائی وزرا خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب میں خسرہ پھیلاؤ سے متعلق پریس کانفرنس کی، معذرت کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ دونوں وزراء کی پروفائل اس طرح کی نہیں ہے کہ وہ صحت کے اس موضوع پر بات کرسکیں، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ پنجاب حکومت صحت کی شعبے میں بہتری کے لئے اقدامات کررہی ہے اور صحت وتعلیم کے شعبے پر وزیراعلیٰ مریم نواز خصوصی توجہ دے رہی ہے، تاہم گزشتہ دور حکومت کے نقصانات آج ہم بھگت رہے ہیں۔
صوبائی وزیر کی پریس کانفرنس کا جائزہ لیں تو نظر آتا ہے کہ وزیر موصوف اپنی لیڈر مریم نواز کی چاپلوسی کرنے کا فن کا اظہار کرنے پر ملکہ رکھتے ہیں، وزیر صحت پنجاب نے خسرہ وبا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے بچوں کی ویکسی نیشن پر توجہ نہیں دی گئی، اگر انہوں نے توجہ دی ہوتی تو مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو یہ سب کچھ نہیں بھگتنا پڑتا، صوبائی وزیر عمران نذیر بھول گئے کہ عالمی برادری نے عمران خان حکومت کی صحت کے شعبے میں خدمات کو تسلیم کیا ہے۔