Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    دسمبر 29, 2025

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, جنوری 19, 2026
    رجحان ساز
    • ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا
    • یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع
    • غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی
    • پاکستان کے سرکاری حکام نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم سے بہنوں کو ملنے سے روک دیا !
    • پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
    • ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
    • امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
    • حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»پاکستان»سپریم کورٹ کا حکم نامہ پی ڈی ایم 2 حکومت دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی
    پاکستان

    سپریم کورٹ کا حکم نامہ پی ڈی ایم 2 حکومت دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی

    shoaib87مئی 6, 2024Updated:مئی 6, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     تحریر: محمد رضا سید

    سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کا پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا ہے، سپریم کورٹ کے عبوری حکم سے پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہوگی اور اُن قوتوں کو پسپائی اختیار کرنی پڑے گی جو طاقت کے زور پر عوام کے ووٹ پر رات کے اندھیرے میں ڈاکہ ڈال چکے تھے، 9 مئی سے قبل اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے آنے والے اس فیصلے نے فاشسٹ قوتوں کو ایک بار پھر آئین کا سبق پڑھانے کی کوشش کی ہے، دنیا اس بات کو جانتی ہے کہ 9 مئی کے اسکرپٹ منصوبے پر عملدرآمد کے بعد پاکستان تحریک انصاف پر غیر اعلانیہ پابندی لگادی گئی تھی اور 8 فروری 2024ء کے الیکشن میں تحریک انصاف نے آزاد حیثیت سے صرف عمران خان کے نام کیساتھ الیکشن لڑا اور بڑی تعداد میں اُمیدوار کامیاب بھی ہوئے، عمران خان، پاکستان میں اُصولی سیاست کو پروان چڑھانے میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں، جس کا اغاز الیکشن کے دوران ایسے اُمیدواروں کو کھڑا کرکے کیا گیا، جنھوں نے منتخب ہونے کے بعد پیپلزپارٹی کی جانب سے لالچ اور مسلم لیگ(ن) کے جانب سے انتظامیہ کے دباؤ کو یکسر مسترد کرکے اپنے قائد عمران خان کیساتھ وفاداری کو اہمیت دی، عمران خان پاکستانی سیاست کو اُصولی اور نظریاتی بنیادوں پر استوار کررہے ہیں جسکا مقصد عوام کو بہتر زندگی اور خوشگوار ماحول دینا ہے، عمران خان نے پاکستان کی سیاست کے اُصولوں میں جو درستگی کا آغاز کیا ہے لگتا ہے کہ عدلیہ کے بیشتر جج بھی سیاست کو آئین اور قانون کے نیچے لانے کیلئے کمربستہ ہیں۔

    ایسے حالات میں جہاں بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی پاکستان پیپلزپارٹی اور نوازشریف اور مریم کی مسلم لیگ(ن) عوام کے طاقت کے بجائے مال و دولت اور انتظامیہ کے بل بوتے پر سیاست کرنا چاہتے ہیں، عمران خان پاکستان میں نظریاتی سیاست کی بالادستی کیلئے پس دیوار زندان اپنی زندگی کے قیمتی دنوں کو گزار رہے ہیں، بلاول بھٹو کا یہ بیان ریکارڈ پر ہے کہ اُنھوں نے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والوں کو ساتھ ملاکر حکومت بنانے کا عندیہ دیا تھا، یہ گندی سیاست ہے، یہ جمہوریت نہیں ہے، پاکستان میں جمہوریت تو محترمہ فاطمہ جناح اور شیخ مجیب الرحمٰن کیساتھ رخصت ہوچکی ہے، ذوالفقار علی بھٹو کا بھی رویہ جمہوریت کیلئے زیادہ خوشگوار نہیں تھا، پاکستان کی سڑی گلی اور گندی سیاست کو عمران خان کے نام پر منتخب ہونے والوں کی اکثریت نے گٹربرد کردیا ہے اور بلاول بھٹو کے وزیراعظم بننے کے خواب کو چکنا چور کردیا، سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رُکنی بینچ جس میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں  نے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں سے متعلق سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر کہا کہ ہم کیس کو باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کر رہے ہیں، عدالتی حکم نامے میں الیکشن کمیشن اور پشاور ہائی کورٹ کے فیصلوں کو معطل کر دیا گیا ہے، جسٹس منصور علی شاہ کے مطابق فیصلوں کی معطلی اضافی سیٹیں دینے کی حد تک ہوگی، سنی اتحاد کونسل نے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

    الیکشن کمیشن نے مارچ میں اپنے حکم نامے میں کہا تھا کہ سنی اتحاد کونسل خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں حاصل کرنے کی اہل نہیں ہے کیونکہ پارٹی نے انتخابات سے قبل مخصوص نشستوں کیلئے ترجیحی فہرست جمع نہیں کرائی تھی جبکہ الیکشن کمیشن نے مٹھائی کی دوکان پر دادا جی کی فاتحہ کے مترادف خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں میں تقسیم کردیں تھیں اور مزے کی بات یہ ہے کہ جمہوریت اور انسانی حقوق کی دعویدار پیپلزپارٹی نے بخوشی اِن نشستوں پر اپنے اُمیدواروں کو جلد از جلد حلف بھی دلوا دیا یہ گندی سیاست کی ایک اور مثال ہے، اس کیس میں جسٹس منصور علی شاہ کے یہ ریمارکس بڑی اہمیت کے حامل ہیں اُنھوں نے کہا کہ عوام نے جو ووٹ دیا، اس مینڈیٹ کی درست نمائندگی پارلیمنٹ میں ہونی چاہیئے، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) نے عوامی نمائندگی اور ووٹ کا جس طرح حالیہ انتخابات میں مذاق اُڑایا ہے وہ پاکستان کی تاریخ کے سیاہ باب میں ایک اور اضافے کا باعث بنا ہے، دونوں جماعتوں میں اب بھی معمولی سی سیاسی اخلاقیات موجود ہے تو وہ فی الفور مخصوص نشستوں سے دسبردار ہوجائیں، عدالتی کارروائی کے دوران جب اٹارنی جنرل نے آرٹیکل 51 کی تشریح کے لئے لارجر بینچ کی تشکیل کی استدعا کی تو عدالت نے مقدمہ بڑے بینچ کے لئے کمیٹی کے سامنے رکھنے کی ہدایت کردی اور کیس کی سماعت تین جون تک ملتوی کردی ہے۔

    سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستوں کے مقدمے کے حکمنامہ کا سب اہم نکتہ یہ تھا کہ مخصوص نشستوں پر براجماں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے ممبران کے ووٹ اور قانون سازی میں رائے معطل تصور ہوگی اور آج سے تین جون کے درمیان کوئی ان مخصوص نشستوں کے ووٹ سے کوئی نئی قانون سازی نہیں ہوسکتی، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت اب دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی ہے، سنی تحریک کی 78 نشستیں دوسری جماعتوں کو دی گئیں جن کی بنیاد پر حکومت دو تہائی اکثریت کا دعویٰ کر رہی تھی، سپریم کورٹ کے محترم ججز کے اس حکم نے دھاندلی کے نتیجے میں برسراقتدار لائی گئی حکومت پارلیمنٹ سے من مانی آئینی ترمیم کرانے کی صلاحیت سے محروم ہوچکی ہے، جساکہ اعظم نذیر تاڑر کے ایک حالیہ بیان سے تاثر مل رہا تھا کہ وہ موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مدت ملازمت بڑھانے سے متعلق حکومت آئینی ترمیم لانے کی سوچ رکھتی ہے۔

    مخصوص نشستیں
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleآرٹی فیشل انٹیلی جنس نایاب عوارض کی قبل از وقت جانچ کرسکتی ہے،تحقیق
    Next Article دھرنا کمیشن رپورٹ مسترد مقصد جنرل فیض کو بری کرنا تھا، چیف جسٹس پاکستان
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    دسمبر 29, 2025

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    پاکستان کے سرکاری حکام نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم سے بہنوں کو ملنے سے روک دیا !

    دسمبر 9, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    دسمبر 29, 2025

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025

    پاکستان کے سرکاری حکام نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم سے بہنوں کو ملنے سے روک دیا !

    دسمبر 9, 2025
    پاکستان
    تازہ ترین دسمبر 29, 2025

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    تحریر: محمد رضا سید ایران کے معاشی ماہرین چند سال پہلے تک یہ سوچ بھی…

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1220927
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    دسمبر 29, 2025

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025
    © 2026 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.