ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا ہے کہ تیل کی عالمی منڈی میں تہران اپنے حصّے کا تیل فروخت کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا، اس کیلئے ہماری تیاریاں مکمل ہیں امریکی پابندیاں ایران کے تیل کو عالمی منڈی میں فروخت سے نہیں روک سکتیں ہیں، مہاجرانی نے یہ تبصرہ ہفتے کے روز اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں امریکی محکمہ خزانہ کے اس تازہ ترین اقدام کے ردعمل میں کیا جس میں ایران کے وزیر تیل محسن پاک نژاد اور خام تل لے جانے والے ایرانی بحری جہازوں کے بیڑے میں شامل کچھ آئل ٹینکرز پر پابندیاں عائد کی ہیں، مہاجرانی نے کہا کہ اگر پچھلی پابندیاں موثر ہوتیں تو ٹرمپ انتظامیہ کو نئی پابندیوں اور ان کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی، انہوں نے کہا کہ ایران کی تیل سمیت متعدد وزارتیں پابندیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پیشگی منصوبہ بندی کرچکی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے تیل کی برآمد کو روکا نہیں جاسکتا، مہاجرانی نے زور دے کر کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایرانی وزیر تیل پر جلد بازی میں پابندیاں عائد کرنے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ واشنگٹن کو وزارت تیل کی سرگرمیوں پر تشویش ہے، امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ وہ پاک نژاد کو بعض پابندیوں کیلئے نامزد کررہا ہے، امریکی محکمہ خزانہ نے مزید کہا کہ محسن پاکنژاد دسیوں ارب ڈالر مالیت کے ایرانی تیل کی برآمد کی نگرانی کرتے ہیں جو ایران کی مسلح افواج کیلئے مددگار ثابت ہورہا ہے، امریکی محکمہ خزانہ نے چین اور ہندوستان کیلئے تیل کی نقل حمل میں استعمال ہونے والے بعض بحری جہازوں پر بھی پابندی عائد کی ہے۔
ایران کے مرکزی بینک کے مطابق 20 مارچ کو ختم ہونے والے کیلنڈر سال میں سونے کی نیلامی کے اپنے آخری دور میں ریکارڈ فروخت ہوئی ہے، مرکزی بینک کے سنٹر فار ایکسچینج آف کرنسی اینڈ گولڈ نے ہفتہ کو کہا کہ سرمایہ کاروں نے دن کے اوائل میں سونے کی نیلامی کے 97 ویں دور کے دوران تقریباً 1.257 میٹرک ٹن معیاری سونے کی سلاخیں خریدی ہیں اور یہ فروخت 567 کلوگرام کے پچھلے ریکارڈ سے دگنی سے بھی زیادہ ہے، بینک نے مزید کہا کہ فروخت سے تقریباً 110 ٹریلین ریال (120 ملین ڈالر) کی آمدنی ہوئی ہے، مرکز بینک نے کہا کہ اس نے جنوری کے وسط سے ہونے والی نیلامیوں کے دوران ایک ہزار ٹریلین ریال سے زیادہ مالیت کا کل 17.845 میٹرک ٹن سونا فروخت کیا ہے، ایران کے مکزی بینک نے بتایا کہ امریکی پابندیوں کے درمیان پچھلے دو سالوں میں ریکارڈ مقدار میں سونا درآمد کیا گیا ہے جس نے دنیا بھر میں ڈالر پر مبنی بینکنگ نظام کو نقصان پہنچایا ہے، ایرانی کسٹم آفس کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ رواں کیلنڈر سال میں ملک میں سونے کی درآمدات تقریباً 7 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں، ملک کے سب سے بڑے ہوائی اڈے کے حکام نے یہ بھی اشارہ کیا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں ہوائی اڈے پر سونے کی درآمدات تقریباً دس ٹن یومیہ تک پہنچ گئی ہیں، ایران کے مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ وہ سونے کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کو غیر ملکی کرنسیوں کی خریداری کے لئے درآمدات اور ملک کی دیگر ضروریات کو پورا کرنے کیلئے استعمال کرتی ہے۔
ہفتہ, مارچ 15, 2025
رجحان ساز
- امریکی اور برطانوی جنگی طیاروں کا یمنی دارالحکومت صنعا پر وحشیانہ بمباری 9 شہری شہید 8 زخمی
- تیاریاں مکمل ہیں امریکی پابندیاں ایران کے تیل کو عالمی منڈی میں فروخت سے نہیں روک سکتیں
- عراق میں داعش کے عالمی تنظیم کا امیر اور خطرناک دہشت گرد الرفائی مشترکہ آپریشن میں ہلاک
- چین اور روس کا ایران کے خلاف امریکہ کی تمام غیر قانونی اور یکطرفہ پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ
- بلوچستان میں دہشت گردی، مین اسپانسر ہندوستان ہے جسکے میڈیا نے جعلی ویڈیوز بناکر پروپیگنڈا کیا
- عمران خان کی سپریم کورٹ سے ججز کے تبادلے کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دینے کی درخواست
- ہندوستان و افغانستان نے جعفر ایکسپریس کی ہائی جیکنگ واقعے میں ملوث ہونے سے یکسر انکار کردیا
- لبنان کی تعمیر نو؛ وعدہ خلافی یا بہانے تراشے گئے تو مغربی ایشیاء میں خطرناک بحران جنم لے سکتا ہے