Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اکتوبر 25, 2025
    رجحان ساز
    • سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !
    • بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل
    • دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے
    • ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !
    • پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے
    • بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق
    • شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے انتظامات کرنیکی ہدایت !
    • پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر وفاقی حکومت نے ایک بار پھر سمندر میں کیبل خرابی سے جوڑ دیا
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»تازہ ترین»پاکستان اور روس درمیان اقتصادی تعلقات میں پیشرفت سے خطے میں ترقی کی اُمید پیدا ہوسکتی ہے
    تازہ ترین

    پاکستان اور روس درمیان اقتصادی تعلقات میں پیشرفت سے خطے میں ترقی کی اُمید پیدا ہوسکتی ہے

    وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے پالیسی ساز ادارے سب کچھ سکیورٹی پر قربان کرنے سے گریز کرتے ہوئے عوام کی بدحالی ختم کرنے پر توجہ مرکوز کریں
    shoaib87فروری 25, 2025Updated:فروری 27, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔6 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر: محمد رضا سید
    اس ماہ کے اوائل میں اسلام آباد میں روسی سفیر البرٹ خوریف نے خبرایجنسی تاس کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کریملن پاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گرد سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتا ہے جو کہ اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان تناؤ کی ایک وجہ رہی ہے جبکہ ہندوستان، ماسکو کا کلیدی پارٹنر ہے، خوریف نے کہا کہ روس اس خطرے سے نمٹنے کے لئے اسلام آباد کے عزم پر بھروسہ کرتا ہے اور اس سکیورٹی چیلنج کو تسلیم کرتے ہوئے پاکستان اور اس کے پڑوسی ملک افغانستان کے ساتھ تعمیری تعاون کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہے، اُنھوں نے نائب وزیر خارجہ کی سطح پر دہشت گردی کے خلاف دو طرفہ کوششوں کو مضبوط بنانے کیلئے باہمی مشاورت کو اہم قرار دیتے ہوئے پاکستان میں تعینات روسی سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان معاشی میدان میں کئے گئے معاہدوں اور ایم او یوز پر پیشرفت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معاشی ترقی کے دوطرفہ معاہدوں کو ثمر آور بناکر جنوبی ایشیائی ملکوں کے تنازعات کو بھی ختم کیا جاسکتا ہے
    روس اور پاکستان کے درمیان مال بردار ریلوے کی نقل و حمل مارچ 2025 میں شروع ہونے والی ہے، روسی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق یہ اعلان تہران میں منعقدہ تیسرے کیسپین اکنامک فورم کے موقع پر دونوں ممالک نے نقل و حمل کے شعبے میں تعاون کے لئے ایکشن پلان پر دستخط کرنے کے بعد کیا گیاہے۔ اس منصوبے میں پاکستان کے ساتھ زمینی ٹرانسپورٹ لنک قائم کرنا ہےکیونکہ روٹ کا ابتدائی مرحلہ ایرانی سرزمین سے گزرے گا، روس پاکستان سے راہداری معاہدہ کرکے بین الاقوامی شمالی، جنوبی ٹرانسپورٹ کوریڈور کی توسیع کرنا چاہتا ہے، جس کو روس نہر سوئز کے روایتی تجارتی راستوں کے متبادل کے طور پر ایران اور بھارت کے ساتھ مل کر تیار کر رہا ہے، خارجہ پالیسی کے ماہرین کے مطابق روس اور پاکستان کے درمیان گہرے ہوتے سیاسی اور معاشی تعلقات کوئی تعجب کی بات نہیں ہے!دونوں ممالک کے درمیان ابھرتے ہوئے تعلقات میں دلچسپی 2014 کے بعد سے مسلسل بڑھی ہے، جو 2022 میں سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ ماسکو کے بعد خاص طور پر زور پکڑ رہی ہے لیکن ماسکو میں بیٹھے ہوئے پالیسی ساز پاکستان کو ایک پیچیدہ سیاسی منظر نامہ رکھنے والے ملک کے طور پر دیکھتے ہیں، جہاں مسلسل سماجی و اقتصادی چیلنجز اور ناپائیدار سلامتی بڑے خطرات کے امکانات کو جنم دیتی ہے،جن کے حل ہونے کا امکان نظر نہیں آتے اگرچہ دوطرفہ تعاون کے امکانات امید افزا دکھائی دیتے ہیں لیکن تعلقات کا مستقبل ایک حد تک غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے، ماہرین چین اور پاکستان کے مشترکہ منصوبے سی پیک پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں، چین، پاکستان میں سیاسی عدم استحکام اور عدم رواداری کی فضاء سے نالاں ہیں حالانکہ چین سی پیک منصوبے کو مرتا ہوا دیکھنا نہیں چاہتا مگر اس کے نتائج سست رفتاری کا شکار ہوکر دونوں ملکوں کیلئے بوجھ بنتے جارہے ہیں۔
    پاکستانی اشرافیہ نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے صوبوں میں بڑھتی ہوئی دہشت گرد سرگرمیوں کا مقابلہ کررہی ہے جبکہ پاکستان کی موجودہ قیادت خیبرپختونخوا میں بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سےافغان حکام کی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا مقابلہ کرنے میں اسلام آباد کے ساتھ تعاون کرنے میں ہچکچاہٹ کو قرار دیتی ہے، دوسری طرف بلوچستان میں اضافی ہنگامہ آرائی صرف پاکستانی فوج کا درد سر نہیں ہے بلکہ بلوچستان لبریشن آرمی(بی ایل اے) کی مسلح کارروائیاں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کے منصوبوں پر کام کرنے والے چینی کارکنوں اور انجینئروں کی زندگیوں کیلئے خطرات کا موجب بنتی ہیں ، بی ایل اے نے 2023 اور 24ء میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کیساتھ تعلق بنایا جو منظم اور پُر اثر تخریب کاری پر مبنی کارروائیوں کے ذریعے اپنی ریاست اور دوست ملک چین کیلئےسنگین مسائل پیدا کرچکی ہے، جس نے سی پیک منصوبے کے ثمر کو پاکستانی عوام سے مزید دور کردیا ہے۔
    پاکستان معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کی طرف بڑھتا جارہا ہے، معاشی سرگرمیاں ماند پڑی ہوئی ہیں حالانکہ 2024ء کا سال پاکستان کے معاشی اشاریئے میں بہتری کے طور پر دیکھا گیا تھا، پاکستان کے معاشی منتظمین آئی ایم ایف کو معاشی مشکلات کا واحد اورفوری حل سمجھتے ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان بیرونی سرمائے پر بہت زیادہ انحصار کرتاہے کیونکہ ملکی مالی وسائل کو استعمال کرنے کے لئےبابصیرت سیاسی قیادت اور انتظامی اہلیت رکھنے والی سول اور فوجی نوکر شاہی ناپید ہے جوملکی وسائل کوقابل عمل حالات میں تبدیل کرکے پاکستانی عوام کو سہولتیں دے سکے، جولائی 2024 میں آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے 7 ارب ڈالر کے نئے قرضے کا اعلان کیا جو کہ مسلسل اقتصادی اصلاحات پر منحصر ہے، ان اصلاحات میں ٹیکس نظام کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور توانائی کے شعبے میں سبسڈی کو مرحلہ وار ختم کرنا شامل ہے، جس نے پاکستان کے 26 کروڑ لوگوں کو غربت کی طرف ڈھکیل دیا ہے،جس سے سماجی تناؤ اور قومی سلامتی کیلئے خطرات بڑھیں گے، روس کیساتھ زمینی تجارت کا راستہ کھلنے سے پاکستان میں معاشی سرگرمیوں بڑھیں گی اور برآمدی مواقعوں میں اضافہ ہوگا، پاکستان کے معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ روس اور پاکستان کے درمیان سکیورٹی تعاون کے شعبے میں پیش رفت ہوئی ہےلیکن اقتصادی تعاون میں خاطر خواہ پیشرفت نہیں ہوئی ہےاسکا قصور پاکستان کے پالیسی ساز افراد اور اداروں کا ہے جنھوں نے روس سے اقتصادی تعلقات کو اخلاص کیساتھ آگے نہیں بڑھایا کیونکہ اِن کی سمجھ کا دائرہ واشنگٹن سے جڑا ہوا تھا جو دور رس نتائج کو نہیں دیکھ سکے ، گزشتہ سال روس پاکستان بین الحکومتی کمیشن برائے تجارت، اقتصادی، سائنسی اور تکنیکی تعاون کے 9ویں اجلاس میں دونوں ممالک کی طرف سے دستخط کیے گئے ایم او یوز توانائی، صنعتی ترقی، لاجسٹکس، تجارت اور تعلیم جیسے شعبوں میں پھیلے ہوئے ہیں مرکزی سوال یہ ہے کہ کیا دو طرفہ ایم او یوز ٹھوس کاروباری معاہدوں میں تبدیل ہوں گے ، محض خیر سگالی کے اعلانات اور وعدے کسی بھی فریق کے مفادات کو پورا نہیں کرے گا، اگر منصوبہ بند اقدامات عملی جامہ پہنانے میں ناکام رہتے ہیں تو روس اور پاکستان کے سرکاری حکام کی ملاقاتیں اور مذاکرات مفید ثابت نہیں ہونگی، وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے پالیسی ساز ادارے سب کچھ سکیورٹی پر قربان کرنے سے گریز کریں اور عوام کی بدحالی ختم کرنے پر توجہ مرکوز کریں۔

    روس پاکستان
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleیوایس ایڈ کی انتخابی عمل دوران مذموم سرگرمیاں ہندوستانی سیاست میں نئے بحران نے جنم لے لیا
    Next Article ڈبل نمانیا کے شکار پوپ فرانسس کی صحت میں معمولی بہتری، غزہ کے تازہ ترین حالات معلوم کئے
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !

    اکتوبر 22, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025

    ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !

    اکتوبر 22, 2025
    پاکستان
    تازہ ترین اکتوبر 24, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    تحریر: محمد رضا سید اسرائیلی وزیرِ خزانہ بیزلیل سموترچ نے جمعرات کو زومیت انسٹٹیوٹ اور…

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1173225
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.