کھتولک عیسائیوں کے روحانی پیشواء پاپ فرانسس کی صحت میں معمولی بہتری نوٹ کی گئی ہے جبکہ سانس کی بیماری کی کوئی نئی علامات دریافت نہیں ہوئی، ویٹیکن کے مطابق پوپ فرانسس کے جسم میں سانس کی تکلیف جیسے دمے کی کوئی نئی علامات سامنے نہیں آئی ہیں، ان کے گردے کی ہلکی خرابی کی نگرانی سے کوئی تشویش پیدا نہیں ہوئی اور اُن کی آکسیجن تھراپی جاری رکھے ہوئے ہیں حالانکہ خون کا بہاؤ اور آکسیجن کی سطح قدرے کم ہے، ویٹی کن نیوز کے مطابق پوپ فرانسس نے کام دوبارہ شروع کیا اور گزشتہ شام غزہ کی تشویشناک صورتحال کا جائزہ لیا، طبی تشخیصی رپورٹس کی پیچیدگی کے پیش نظر ڈاکٹر احتیاط کے ساتھ اپنی تشخیص کو برقرار رکھے ہوئے ہیں، ویٹیکن نیوز نے شیئر کیا کہ صبح پوپ نے یوکرسٹ کا استقبال کیا جبکہ دوپہر کو انہوں نے اپنا کام دوبارہ شروع کیا، شام کو اُنھوں نے غزہ کے پادری سے تباہ شدہ فلسطینی علاقوں کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں اپ ڈیٹ حاصل کی اور غزہ سے اپنے آبائی قربت کا اظہار کیا، جہاں سے اُن کے اجداد نے ہجرت کی تھی جب یہودیوں نے کھتولک عیسائیوں کی زندگی اجیرن بنادی تھی۔ Gaza. غزہ میں ہولی فیملی پارش نے پوپ فرانسس کو ایک ویڈیو بھیجی جس میں غزہ کی حالت زار کو دیکھایا گیا پوپ نے غزہ کی صورتحال پر رنج کا اظہار کرتے ہوئے، غزہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا جو اُن کی صحت کے حوالے سے پیچیدگیوں پر فکر مند ہیں اور ان کی صحت یابی کے لئے دعا کر رہے ہیں، یاد رہے کہ پوپ فرانسس کو سانس لینے میں دشواری کے باعث 14 فروری کو روم کے جیمیلی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور بعد میں ان کی حالت مزید بگڑ گئی تھی۔ to
الجزیرہ نیوز نیٹ ورک کے مطابق پوپ فرانسس اِن دونوں پھیپھڑوں میں نمونیا کے ساتھ ساتھ گردے کے مسائل سے بھی لڑ رہے ہیں، جس کی وجہ سے وہ ان کے تقریباً 12 سالہ پوپ کے منصب پر آنے کے بعد طویل ترین ہسپتال میں قیام پذیر ہیں، دوہرا نمونیا ایک سنگین انفیکشن ہے جو دونوں پھیپھڑوں میں سوجن اور داغ کا سبب بن سکتا ہے، جس سے سانس لینا مشکل ہو جاتا ہے، ویٹیکن نے پوپ کے انفیکشن کو پیچیدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دو یا دو سے زیادہ مائکرو جنزموں کی وجہ سے ہوا ہے، الجزیرہ نے اطلاع دی ہے کہ کیتھولک چرچ کے سربراہ جو 2013 سے پوپ ہیں کی صحت گزشتہ دو سالوں سے خراب تھی، خاص طور پر پھیپھڑوں میں انفیکشن اور ان کے پھیپھڑوں کا کچھ حصہ نکال دیا گیا تھا۔
پوپ کے مسلسل ہسپتال میں داخل ہونے سے دنیا بھر میں تشویش اور ہمدردی کی لہر دوڑ گئی ہے، پیر کی شام روم کے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ایک خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، الجزیرہ کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد نے ہسپتال کے باہر پھول اور کارڈ چھوڑے ہیں جہاں وہ زیر علاج ہیں، ان کی صحت یابی کے لئے دعائیں کی جا رہی ہیں۔
منگل, جولائی 15, 2025
رجحان ساز
- غزہ میں اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائی کے دوران حماس نے مارک فور ٹینک تباہ کردیا، 3 فوجی ہلاک
- یوکرین جنگ: امریکی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ اور یورپی ملکوں کے دباؤ پر امریکی صدر ٹرمپ کا یوٹرن !!
- عمران خان کے بیٹے پاکستان آئیں گے اور ان کی گرفتاری کی بات کرنا کم ظرفی ہے، علی امین گنڈاپور
- پاکستان: مون سون کی بارشوں میں 111 ہلاکتیں ہوچکی ہیں، زیادہ اموات، کرنٹ لگنے سے ہوئیں
- پاکستان نے امریکی دباؤ مسترد کردیا اسرائیل کو تسلیم کرنا بانی پاکستان کے ویژن کیخلاف ہے، رضوان
- پاکستان: سائبر کرائم ایجنسی کا اسلام آباد میں غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ، 5 غیرملکی باشندے گرفتار
- جسٹس محسن اختر کیانی اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سینیارٹی پر صدر مملکت کا فیصلہ چیلنج کریں گے
- تنازعہ کشمیر عالمی فورم پر حل طلب مسئلہ ہے، بلوچستان میں بدامنی سے منسلک کرنا دانشمندی نہیں!