Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 27, 2025
    رجحان ساز
    • ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا
    • سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !
    • بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل
    • دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے
    • ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !
    • پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے
    • بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق
    • شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے انتظامات کرنیکی ہدایت !
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»میزان نیوز»انڈیا میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو جبر کا سامنا ہے، یو این او میں منیراکرم کا خطاب
    میزان نیوز

    انڈیا میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو جبر کا سامنا ہے، یو این او میں منیراکرم کا خطاب

    ہندوتوا کا نظریہ ایک صدی پرانے یورپی فاشزم سے متاثر ہے اور یہ نظریہ آج نریندر مودی کی زیر قیادت انڈیا میں منظم طریقے سے نافذ کیا جا رہا ہے
    shoaib87مئی 3, 2024Updated:مئی 3, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان نے انڈیا میں حکومتی سطح پر اسلامو فوبیا کی سرپرستی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اقتدار میں آنے کے بعد سے انڈیا کے 20 کروڑ سے زائد مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف نفرت، جبر اور تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جمعرات کو کلچر آف پیس مباحثے کے دوران خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ کلچر آف پیس اقوام متحدہ کے چارٹر کے مرکزی مقاصد اور اصولوں کی پاسداری سے جڑا ہوا ہے لیکن بدقسمتی سے امن کے کلچر کو فروغ دینے کی ہماری متفقہ خواہش کے باوجود دنیا نفرت، تشدد اور جنگ کے عروج کا مشاہدہ کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں 300 سے زائد تنازعات چل رہے ہیں، خاص طور پر فلسطین اور جموں و کشمیر میں لوگوں کے حق خود ارادیت کو بے دردی سے کچلا جا رہا ہے جب کہ ہم مستحکم جمہوریتوں میں بھی امتیازی سلوک، تعصب، زینو فوبیا اور مسلمانوں کے خلاف نفرت کو پھیلتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ عالمی برادری انڈیا میں حکومتی سرپرستی میں اسلامو فوبیا کے اقدامات پر گہری تشویش کا اظہار کرنے میں ناکام رہی ہے کیوں کہ 2014ء میں بی جے پی کی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ہندوتوا کے نظریے کے تحت انڈیا کے 20 کروڑ مسلمانوں، دیگر اقلیتوں، مسیحیوں اور نچلی ذات کے ہندوؤں کے خلاف نفرت، جبر اور تشدد بڑھ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہندوتوا کا نظریہ ایک صدی پرانے یورپی فاشزم سے متاثر ہے اور یہ نظریہ آج نریندر مودی کی زیر قیادت انڈیا میں منظم طریقے سے نافذ کیا جا رہا ہے۔

    حکمران جماعت بی جے پی کی بانی تنظیم آر ایس ایس کے پاس چھ لاکھ رضاکاروں پر مشتمل ایک ملیشیا ہے، پاکستانی مندوب نے کہا کہ آر ایس ایس کے ایک رکن نے مہاتما گاندھی کو قتل کر دیا جب کہ ان کے اس قاتل کا مزار بنایا گیا ہے درحقیقت آر ایس ایس نے مسلمانوں کے خلاف تشدد اور نفرت کے تحت ہی بی جے پی کے اقتدار میں آنے کی راہ ہموار کی ہے، انہوں نے کہا کہ 1992ء میں آر ایس ایس کے زیرقیادت عسکریت پسندوں نے ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کو تباہ کر دیا اور ایودھیا اور بمبئی میں ایک ہزار سے زیادہ مسلمانوں کا قتل عام کیا، 2002ء میں بھی گجرات میں دو ہزار سے زیادہ مسلمان مردوں، خواتین اور بچوں کو بے رحمی سے قتل کیا گیا جہاں نریندر مودی وزیر اعلیٰ تھے، اسی طرح اپریل 2020ء میں بھی نئی ​​دہلی میں دنیا کی نظروں کے سامنے بے شمار مسلمانوں کو سرکاری ملی بھگت سے قتل کیا گیا۔

    front
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleامریکی طلبہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر احتجاج کررہے ہیں نفرت نہیں پھیلا رہے
    Next Article انڈین انٹیلی جنس را کا پاکستان میں کلنگ آپریشنز معاملہ اقوام متحدہ میں اُٹھادیا گیا
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025
    پاکستان
    کالم و بلاگز اکتوبر 27, 2025

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    تحریر: محمد رضا سید ایران کی معیشت پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے باعث ملک کا…

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1175135
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.