خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملے کے نتیجے میں 7 بچوں سمیت 22 افراد زخمی ہوگئے، وانا کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی جانب سے جاری واقعے کی رپورٹ میں بتایا کہ رات 8 بجے ڈرون حملے کے نتیجے میں 13 سے 60 سال کی عمر کے 22 افراد زخمی ہوئے ہیں، رپورٹ کے مطابق ایک 13 سالہ بچے اور ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ 7 بچے زیادہ زخمی ہیں، جن کی عمریں 15، 18 اور 19 سال ہیں، اس کے علاوہ باقی 13 معمولی زخمی ہوئے، جن میں سے دو کو فارغ کر دیا گیا، پی ٹی آئی سے وابستہ ایم این اے زبیر خان وزیر نے ہسپتال کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ نوجوان والی بال کھیل رہے تھے جب کواڈ کاپٹر نے ان پر گولے برسائے، انہوں نے مزید کہا کہ حملے کے بعد علاقے کے لوگ خوفزدہ اور اپنے گھروں تک محدود ہوگئے، زبیر خان وزیر نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں اس ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت اور متعلقہ ادارے فوری طور پر واقعے کی تحقیقات کریں اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کریں جبکہ مستقبل میں ایسے حملوں کی روک تھام کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کریں۔
واضح رہے کہ 19 مئی کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے گاؤں ہرمز میں مبینہ ڈرون حملے میں ایک ہی خاندان کے 4 بچے جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں ایک خاتون بھی شامل تھیں، جبکہ مقامی افراد نے واقعے کے خلاف کئی دنوں تک دھرنا دیا تھا، شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں گزشتہ ہفتے مبینہ ڈرون حملے کے خلاف دھرنا دینے والے مقامی افراد نے مقامی انتظامیہ کے ساتھ معاہدے کے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا، واضح رہے کہ میر علی میں مبینہ ڈرون حملے کے خلاف مقامی افراد کا دھرنا گزشتہ 7 روز سے جاری تھا جبکہ مظاہرین نے مطالبات نہ مانے جانے کی صورت میں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان بھی کیا تھا، میر علی کے گاؤں ہرمز میں 19 مئی کو مبینہ ڈرون حملے میں ایک ہی خاندان کے 4 بچے جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں ایک خاتون بھی شامل تھیں، میر علی کے مقامی افراد مبینہ حملے کے بعد انصاف کا مطالبہ کیا تھا، جس کیلئے وہ کئی دن سے دھرنا دیے بیٹھے تھے، رواں ہفتے کے آغاز میں پاکستانی افواج کے ترجمان نے وضاحت جاری کی تھی کہ سکیورٹی فورسز کو اس واقعے میں غلط طور پر ملوث کیا گیا ہے۔
جمعہ, جون 13, 2025
رجحان ساز
- →عالمی مالیاتی ادارے نے دفاع، آئی پی پیز اور ایس آئی ایف سی کیلئے ضمنی گرانٹ پر اعتراض کردیا
- ایران پر اسرائیلی حملے کا فی الحال امکان نہیں لیکن میں پرامن حل تک پہنچنے کو ترجیح دیتے ہیں، ٹرمپ
- عسکری مہم جوئی کسی کے مفاد میں نہیں ہوگی، ایٹمی مذاکرات امریکہ اور ایران کیلئے بہترین آپشن ہیں
- برطانیہ و پانچ مغربی ملکوں کی اسرائیلی وزراء پر پابندیاں پس پردہ حقائق تل ابیب داعش تعلقات ہیں؟
- قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کا شدید احتجاج، بجٹ 2025 مسترد کردیا !
- بجٹ 2025 : نان فائلرز گاڑی و جائیداد نہیں خرید سکیں گے، نقد رقم نکلوانے پر اضافی ٹیکس عائد
- تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنے کی تجویز، الیکٹرک گاڑیوں کو ترجیح دینے کیلئے پالیسی کا اعلان
- بجٹ2025: چودہ ہزار ارب کا ٹیکس ٹارگٹ، دفاع پر 2550 ارب خرچ ہونگے اور سود کی ادائیگی کیلئے 8207 ارب روپے مختص سولر پر 18 فیصد ڈیوٹی لگانے کی تجویز