پاکستان کے سابق وزیراعظم اور بانی تحریکِ انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ مُجھے اس بات کا علم ہے کہ کون وکٹ کی دونوں جانب کھیل رہا ہے، میں ساری زندگی جیل کی چکی میں گزار لوں گا لیکن ظلم کے سامنے نہیں جھکوں گا، راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں وکلا اور صحافیوں سے گفتگو سے متعلق سابق وزیراعظم عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان میں اُن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میں اپنی پارٹی، کارکنان اور سپورٹرز کو ہدایت کرتا ہوں کہ آپ سب لوگ ایک بھرپور ملک گیر تحریک کیلئے تیار ہو جائیں، اس بار صرف اسلام آباد نہیں پورے پاکستان کی کال دوں گا، پارٹی کے تمام لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں آپ میں سے کوئی بھی الیکٹیبل نہیں ہے، آپ سب نظریے کے زور پر جیت کر آئے ہیں، اُن کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ قانون کی حکمرانی میری تحریک کا مرکزی مقصد ہے، ہم جنگل کا قانون ختم کریں گے جب سیاسی جماعت پر تمام دروازے بند کر دئیے جائیں ان پر ظلم کیا جائے، عدلیہ آزاد نہ ہو تب ان کے پاس سوائے پر امن احتجاج کے کوئی دوسرا راستہ نہیں بچتا، بانی پی ٹی آئی کا ایکس پر جاری بیان میں مزید کہنا تھا کہ مجھے سب کے بارے میں معلوم ہے کہ کون وکٹ کے دونوں اطراف کھیل رہا ہے، جو پارٹی احکامات پر عمل پیرا نہیں ہوگا اس کی جماعت میں کوئی جگہ نہیں ہوگی، مجھے جب بھی موقع ملا پارٹی انتخابات کرواؤں گا پارٹی میں الیکشن کروانا ناگزیر ہے تاکہ ورکرز اوپر آسکیں۔
پاکستان کے مقبول ترین لیڈر عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نو مئی صرف آدھے گھنٹے کا کیس ہے، اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج چرانے والے ہی اصل ذمہ دار ہیں اگر وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف نے نو مئی کیا تھا تو سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لے آئیں، پولی گرافک ٹیسٹ تو شہباز شریف کا ہونا چاہیئے اور اُن سے پوچھنا چاہئیے کہ وہ فارم 47 سے آئے ہیں یا 45 سے آیا ہے، سابق وزیراعظم عمران خان کے ایکس پر جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ میں پاکستان کا سابق وزیراعظم ہوں، جس کیلئے جیل میں علیحدہ کیٹیگری ہوتی ہے لیکن مجھے جیل میں عام قیدیوں والی سہولیات بھی نہیں دی گئیں، میرے بچوں سے میری بات نہیں کروائی جاتی، میری بہنوں کو مجھ سے ملنے نہیں دیا جاتا، انھوں نے کہا کہ چھبیسیوں ترمیم کے بعد عدلیہ بلکل مفلوج اور بےاثر ہو چکی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بارہا وعدے کرنے کے باوجود بھی ہمارے کیسز نہیں لگا رہے سپریم کورٹ نے ملٹری ٹرائل کے حق میں فیصلہ دے کر اپنے ہی عدالتی نظام پر عدم اعتماد کر دیا ہے، اُدھر سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں دھمکیاں آتی ہیں کہ آپ کی گاڑی الٹ جائے گی، عمران خان کو جیل کے اندر ختم کردیا جائے گا مگر ہم نہیں ڈر رہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخو علی امین گنڈاپور اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آبادہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا تھا کہ غلطی سے عملے نے کیس لسٹ میں نہیں ڈالا، مجھے لگتا ہے کہ کوئی آرڈر کرتا ہے اور ان کو کیس لسٹ میں نہیں ڈالنے دیتا۔
جمعہ, جون 13, 2025
رجحان ساز
- →عالمی مالیاتی ادارے نے دفاع، آئی پی پیز اور ایس آئی ایف سی کیلئے ضمنی گرانٹ پر اعتراض کردیا
- ایران پر اسرائیلی حملے کا فی الحال امکان نہیں لیکن میں پرامن حل تک پہنچنے کو ترجیح دیتے ہیں، ٹرمپ
- عسکری مہم جوئی کسی کے مفاد میں نہیں ہوگی، ایٹمی مذاکرات امریکہ اور ایران کیلئے بہترین آپشن ہیں
- برطانیہ و پانچ مغربی ملکوں کی اسرائیلی وزراء پر پابندیاں پس پردہ حقائق تل ابیب داعش تعلقات ہیں؟
- قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کا شدید احتجاج، بجٹ 2025 مسترد کردیا !
- بجٹ 2025 : نان فائلرز گاڑی و جائیداد نہیں خرید سکیں گے، نقد رقم نکلوانے پر اضافی ٹیکس عائد
- تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنے کی تجویز، الیکٹرک گاڑیوں کو ترجیح دینے کیلئے پالیسی کا اعلان
- بجٹ2025: چودہ ہزار ارب کا ٹیکس ٹارگٹ، دفاع پر 2550 ارب خرچ ہونگے اور سود کی ادائیگی کیلئے 8207 ارب روپے مختص سولر پر 18 فیصد ڈیوٹی لگانے کی تجویز