انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر ٹیکس استثنیٰ کی پاکستان کی درخواست کو مسترد کردی ہے، جس نے فوجی جنرلز کے قائم کردہ ادارے ایف آئی ایف سی کے قیام کے جواز پر سوال پیدا کردیئے ہیں، اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) نے آئی ایم ایف کے وفد کو پاکستان میں 2022ء کے بعد زوال پذیر غیرملکی سرمایہ کاری بڑھانے سے متعلق تفصیلی بریفنگ کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری پر ٹیکس اور دیگر استشنیٰ کی تجویز پیش کی تھی اور یہ دلیل دی گئی کہ اس طرح کی ٹیکس ریلیف غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا تاہم آئی ایم ایف نے مالیاتی نظم و ضبط پر اپنا موقف برقرار رکھا اور درخواست کو مسترد کر دیا، میڈیا رپورٹ کے مطابق بریفنگ میں سرمایہ کاری کے مواقع گورننس فریم ورک اور انفراسٹرکچر کی ترقی کے منصوبوں پر پریزنٹیشنز شامل تھیں، مجوزہ کلیدی منصوبے میں چاغی کو گوادر سے ملانا کیلئے ریلوے پٹری بچھانے کا منصوبہ تھا، جس کا مقصد ریکوڈک کان سے بندرگاہی شہر تک معدنیات کی نقل و حمل کو آسان بنانا ہے، پاکستانی حکام نے اقتصادی ترقی کے لئے اس منصوبے کی تزویراتی اہمیت پر زور دیا اور آئی ایم ایف پر زور دیا کہ وہ اس ترقیاتی منصوبے کے لئے ٹیکس میں چھوٹ کی منظوری دے۔
وزارت خزانہ اور وزارت ریلوے کے تعاون سے ریلوے منصوبے کے لئے فزیبلٹی اسٹڈی کی گئی تاہم ممکنہ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے فنڈز دینے سے پہلے ریاستی ضمانتوں کی درخواست کی ہے، اس کے باوجود موجودہ قرض کے معاہدے کے تحت پاکستانی حکومت ہر سرمایہ کاری کے منصوبے کے لئے ایسی ضمانتیں پیش کرنے سے قاصر ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں ایک پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی تجویز پر اتفاق کیا ہے، جس کا حتمی فیصلہ اگلے ماہ متوقع ہے، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اور وزارت توانائی کو ایڈجسٹمنٹ کرنے کے اختیار کے ساتھ، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ممکنہ طور پر 1 روپے سے 2 روپے فی یونٹ تک کمی واقع ہو سکتی ہے، تاہم آئی ایم ایف نے بجلی کی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں نجکاری کی سست رفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے، اس بات پر زور دیا ہے کہ جب تک ان کمپنیوں کی کارکردگی پر توجہ نہیں دی جاتی، پاور سیکٹر میں پیش رفت محدود رہے گی، آئی ایم ایف کی جانب سے ٹیکس استثنیٰ کو مسترد کرنا مالیاتی نظم و ضبط پر اس کے مضبوط زور کی نشاندہی کرتا ہے، آئی ایم ایف نے قلیل مدتی مراعات پر طویل مدتی اقتصادی استحکام کو ترجیح دی ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ پاکستان پائیدار مالیاتی طریقوں کو برقرار رکھے۔
جمعرات, مارچ 13, 2025
رجحان ساز
- لبنان کی تعمیر نو؛ وعدہ خلافی یا بہانے تراشے گئے تو مغربی ایشیاء میں خطرناک بحران جنم لے سکتا ہے
- ہولی کا تہوار ہندوستان کی مقامی انتظامیہ کا حکم، علی گڑھ کی تمام مساجد کو ترپالوں سے ڈھانپ دیا گیا
- ایس آئی ایف سی کو آئی ایم ایف کا جھٹکا غیرملکی سرمایہ کاری پر ٹیکس و دیگر استِثْنا دینے سے انکار کردیا
- سانحہ جعفر ایکپسریس دو سو تابوت کوئٹہ سے روآنہ، حملہ ناقابل برداشت ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- جعفر ایکسپریس پر حملہ: مسلح افراد یرغمالیوں کو لیکر پہاڑوں میں روپوش ہوگئے 13 حملہ آور ہلاک
- جعفر ایکسپریس حملہ بلوچ لبریشن آرمی نے 400 مسافروں کو یرغمال بنالیا سکیورٹی ادارے متحرک
- امریکا کیلئے یورپ کے دفاع کی قیمت ادا کرنیکا کوئی مطلب نہیں، نیٹو کا مستقبل خطرات سے دوچار
- اسپین اور اٹلی میں پاکستانی شدت پسند مذہبی تنظیم تحریک لبیک کے خلاف آپریشن گیارہ افراد گرفتار