ہندوستان میں ہولی کے تہوار کے موقع پر مقامی انتظامیہ نے حکم دیا ہے کہ علی گڑھ کی تمام مساجد کو ترپالوں سے ڈھانپ دیا جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے اور فرقہ وارانہ ہم آھنگی کو برقرار رکھنے میں انتظامیہ کو مدد ملے، حکام نے یہ قدم اس بات کو یقینی بنانے کے لئے اٹھایا ہے کہ ہولی کے تہوار پر رنگ بازی کے دوران مذہبی مقامات کا احترام مجروح نہ ہو، خیال رہے ہندو مذہب میں ہولی کے تہوار پر رنگ بازی کی جاتی ہے اور انتہا پسند عناصر مساجد پر بھی رنگ پھینک دیتے ہیں کس کے باعث دو طرفہ شدت پسندی بڑھتی ہے اور معمولی نوعیت کے ہنگامے شروع ہوجاتے ہیں جسکی وجہ سے انتظامیہ کو امن و امان کیلئے سرگرم ہونا پڑتا ہے، مقامی انتظامیہ کے اس فیصلے کو لیکر بعض شدت پسند مسلمانوں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں مسلمانوں کو عبادات بجالانے سے روکا جارہا ہے، یاد رہے ہولی ایک روزہ تہوار ہے، جس اکثر مسلمان رواداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس تہوار پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں، ہندوستان بھر میں پولیس اور مقامی انتظامی اہلکاروں نے ہولی کے تہوار کو پرامن اور ہموار رکھنے کیلئے صورتحال پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔
ہندوستان میں گزشتہ 20 سالوں سے بڑھتی ہوئی مذہبی شدت پسندی کے پیش نظر میں امن کو برقرار رکھنے کے لئے پچھلے سالوں میں بھی ایسے ہی اقدامات کیے گئے ہیں، پولیس اور مقامی انتظامی اہلکار ہولی کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، اس سے قبل بدھ کے روز شاہجہاں پور کی مساجد کو 14 مارچ تک ہولی کے جشن سے پہلے ترپالوں سے ڈھانپ دیا گیا تھا، شاہجہاں پور میں ہولی منانے کا ایک انوکھا طریقہ ہے جہاں ایک لمبا جلوس نکلتا ہے جسے لات صحاب کہتے ہیں، اس تقریب میں ایک شخص کو لات صحاب کے طور پر چنا جاتا ہے اور اسے بھینس کی گاڑی پر بٹھایا جاتا ہے جب کہ لوگ اس پر رنگ، جوتے اور چپل پھینکتے ہیں، یہ 300 سال پرانی روایت ہے، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجیش ایس نے کہا کہ ہم نے ایک ماہ قبل امن کمیٹی کی میٹنگ شروع کی تھی اور سکیورٹی فورسز کی مطلوبہ تعداد کا مطالبہ کیا تھا، مجموعی طور پر تقریباً 3500 سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو اس دوران تعینات کیا جائے گا۔ لات صاحب کے دونوں اطراف کی تمام مساجد کو کور کیا گیا ہے۔ ہم ڈرون اور سی سی ٹی وی کے ذریعے ان پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
ہندوستان اور پاکستان میں ہندو برادری ہولی کی تیاریاں پورے زور شور سے منانے کی تیاریاں کررہی ہے، پاکستان اور اندورن سندھ اور بلوچستان میں ہولی کے تہوار منائے جاتے ہیں رنگوں کے تہوار میں صرف ایک دن رہ گیا ہے، گھروں کو سجایا جا رہا ہے اور ہندوستان اور پاکستان میں گجیوں جیسی مٹھائیاں تیار کی جا رہی ہیں، دریں اثناء دریں اثنا، جیسے ہی ہولی کی تقریبات شروع ہوتی ہیں ہندوستان کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کے گونڈا میں ایک مٹھائی کی دکان نے گولڈن گوجیا کی فروخت بڑھ جاتی ہے۔
منگل, نومبر 18, 2025
رجحان ساز
- پاکستان کے درآمدی بل میں اضافہ چار ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا
- سندھ میں دینگی بے قابو انتظامی سطح پر ہنگامی اعلانات ستمبر میں محکمہ موسمیات کا ڈینگی الرٹ جاری
- انٹرپول نے تحریک انصاف کے رہنما مونس الہی حوالگی کی درخواست مسترد شواہد کی کمی وجہ بتادی !
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو رام کرنے کیلئے پاکستانی حکومت قومی خزانے سے بھاری قیمت ادا کی ہے
- پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت میں کار بم دھماکہ 12 افراد جاں بحق 27 زخمی ہوئے
- ہندوستانی دارالحکومت کے ریڈ زون میں لال قلعہ کے قریب دھماکہ نئی دہلی اور ممبئی میں ہائی الرٹ
- علاقائی تبدیلیوں کے تناظر میں ایرانی اسپیکر کا دورۂ پاکستان کیا باہمی معاہدوں پر عمل درآمد کیا جائیگا
- غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف موقف نے ممدانی کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا !

