دنیا بھر میں پیر کے روز ایمیزون ویب سروسز (اے ڈبلیو ایس) کی بڑی خرابی کے باعث کئی مقبول ایپس متاثر ہوئیں، تو پاکستان میں بھی صارفین نے شدید مایوسی کا اظہار کیا جب ایک اور مبینہ کیبل فالٹ کے باعث کراچی سمیت ملک بھر میں مختلف انٹرنیٹ سروس فراہم کنندگان (آئی ایس پیز) پر انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہوئی، پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین نے بعض آئی ایس پیز پر سروس کے متاثر ہونے اور براؤزنگ کی رفتار سست ہونے کی شکایت کی، جسے وفاقی حکومت نے ایک بار پھر زیرِ سمندر کیبل میں خرابی سے جوڑا ہے آئی ٹی و ٹیلی کام کی وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے آؤٹج کو اس واقعے کی ایک واضح وجہ قرار دیا، کراچی، اسلام آباد، لاہور اور دیگر بڑے شہروں میں انٹرنیٹ کی رفتار نمایاں کم ہوئی اور بعض صارفین نے کنیکٹیون ڈراپ کی رپورٹ دی ہے، تاہم نہ تو متعلقہ کمپنیوں، نہ وزارتِ آئی ٹی، اور نہ ہی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کی جانب سے کوئی بیان جاری کیا گیا، جب وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اس مسئلے کی وجہ عالمی سطح پر اے ڈبلیو ایس(آؤٹج) کی خرابی کو قرار دیا، ان کے مطابق اسنیپ چیٹ اور دیگر بڑی ایپس ایمیزون ویب سروسز کی عالمی بندش کے باعث متاثر ہوئیں، دوسری جانب کئی انٹرنیٹ صارفین کا دعویٰ تھا کہ ان کے سروس فراہم کنندہ ادارے نے انہیں کیبل میں خرابی سے متعلق آگاہ کیا ہے، ڈیجیٹل ماہر حبیب اللہ خان نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر دعویٰ کیا کہ یہ تعطل پیس کیبل میں خرابی کے باعث ہوا، انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ کیبل کے مرکزی نظام میں کٹ لگا ہے، ٹیمیں خرابی کے مقام کا تعین کرنے کیلئے ٹیسٹ کر رہی ہیں، آن لائن بینکاری، ویڈیو کانفرنسنگ، کلاؤڈ سروسز، ای کامرس اور آن لائن سٹریمنگ میں تاخیر یا عارضی عدم دستیابی۔ کاروباری سروسز کیلئے لیٹینسی بڑھنے اور بعض بین الاقوامی اے پی آئی ایس تک رساٸی میں دشواری جنم لیتی ہے، وفاقی حکومت اور پی ٹی سی ایل حکام کے مطابق یہ تعطل زیرِ سمندر فائبر آپٹک کیبل میں خرابی کی وجہ سے ہوا۔ پی ٹی سی ایل نے کہا کہ اس خرابی کی مرمت کے لیے ریپیٹر (سگنل بڑھانے والا آلہ) کی مرمت کا کام کیا جا رہا تھا اور یہ عمل تقریباً 18 گھنٹے جاری رہا۔
اس دوران ملک کے تمام بڑے انٹرنیٹ سروس فراہم کنندگان مثلاً پی ٹی سی ایل، اسٹورم فائیبر، نیاٹل وغیرہ اور موبائل نیٹ ورکس جاز، زونگ، یوفون کی بین الاقوامی کنیکٹیویٹی متاثر رہی ہے، خرابی کا اثر پورے ملک پر محسوس کیا گیا خصوصاً کراچی، اسلام آباد، لاہور اور دیگر بڑے شہروں میں انٹرنیٹ رفتار میں نمایاں کم رہی اور بعض اوقات کنیکٹیوٹی میں خلل آیا، واضح رہے پیس کیبل سسٹم چین سے شروع ہوتا ہے اور کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے میں مصری شاہ گیٹ وے کے ذریعے پاکستان سے جڑتا ہے، جو ملک کو 600 گیگا بائٹس فی سیکنڈ جی بی پی ایس کی گنجائش فراہم کرتا ہے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق ملک میں موجود دیگر زیرِ سمندر کیبل نیٹ ورکس ریاستی ادارے پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس چلاتے ہیں، پی ٹی سی ایل کے زیرِ انتظام 3 زیرسمندر کیبل نیٹ ورکس ہیں، جن میں اے اے ای-1 افریقہ، ایشیا اور یورپ، ایس ایم ڈبلیو-4 جنوب مشرقی ایشیا-مشرقِ وسطیٰ-مغربی یورپ اور آئی ایم ای ڈبلیو ای بھارت، مشرقِ وسطیٰ، مغربی یورپ شامل ہیں، ان میں سے ایس ایم ڈبلیو 4 اور آئی ایم ای ڈبلیو ای کے لینڈنگ اسٹیشنز ہاکس بے پر ہیں جبکہ اے اے ای-1 کا لینڈنگ پوائنٹ کراچی کے علاقے دیفنس میں واقع ہے، اس دوران آن لائن بینک کاری، ویڈیو کانفرنسنگ، آن لائن تعلیم، ای-کامرس اور کلاؤڈ خدمات میں تاخیر اور بعض اوقات عارضی عدم دستیابی رہی جبکہ بہت سے صارفین نے اپنی سہولت کیلئے ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورک استعمال کرنے کی اطلاع دی۔
جمعرات, نومبر 13, 2025
رجحان ساز
- پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت میں کار بم دھماکہ 12 افراد جاں بحق 27 زخمی ہوئے
- ہندوستانی دارالحکومت کے ریڈ زون میں لال قلعہ کے قریب دھماکہ نئی دہلی اور ممبئی میں ہائی الرٹ
- علاقائی تبدیلیوں کے تناظر میں ایرانی اسپیکر کا دورۂ پاکستان کیا باہمی معاہدوں پر عمل درآمد کیا جائیگا
- غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف موقف نے ممدانی کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا !
- امریکہ اور قطر کے مشترکہ فضائی دفاعی کمانڈ پوسٹ کا افتتاح خطے میں نئی صف بندی کی شروعات !
- پاکستان، ہندوستان کشیدگی دوران سنگاپور اور دبئی کے ذریعے دس ارب ڈالر کی تجارت ہورہی ہے !
- اسرائیل کی حمایت ترک کیے بغیر امریکہ سے مذاکرات کا کوئی امکان نہیں، آیت اللہ خامنہ ای کا اعلان
- پیپلزپارٹی کا امتحان شروع 27 ویں ترمیم کیلئے 18ویں آئینی ترمیم کو قربان کیلئے بلاول بھٹو ہونگے؟

