ایرانی مقامی میڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں کے باعث جنوبی ایرانی صوبے بوشہر میں دو روایتی توانائی کی تنصیبات میں آگ لگ گئی ہے، تسنیم خبر رساں ادارے نے ہفتے کے روز کی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ آگ جنوبی پارس گیس فیلڈ سے نکالی گئی گیس کی پروسیسنگ کے یونٹ سے دو ڈرونز کے ٹکرانے کے بعد شروع ہوئی تھی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعات فجر جام گیس ریفائنری میں دھماکوں کا سبب بنے جو ایران کی جنوبی پارس کے فیز 14 میں ایک چھوٹی ریفائنری یونٹ ہے، خبر میں بتایا گیا ہے کہ ریفائنریز کو معمولی نقصان ضرور پہنچا ہے مگر صورتحال قابو میں ہے، فضائی دفاع اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکوں سے ہونے والے نقصان کے بارے میں کوئی ابتدائی تخمینہ نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی وزارت تیل اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے اور ابھی تک سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی کہ یہ حملے کا نتیجہ تھا، جنوبی پارس دنیا کا سب سے بڑا گیس فیلڈ ہے جو ایران اور قطر کے درمیان سمندری سرحد پر پھیلا ہوا ہے، یہ ایران کی قدرتی گیس کی 70 فیصد سے زیادہ مانگ کا ذمہ دار ہے، گیس فیلڈ میں کل 13 ریفائنریوں کے ساتھ 24 فعال مراحل ہیں جو ایران کے ملک گیر پائپ لائن نیٹ ورک میں انجیکشن کیلئے کھٹی گیس کو میتھین میں تبدیل کرتے ہیں، ایران کے فضائی دفاع نے پچھلے 24 گھنٹوں میں اسرائیل کی طرف سے لانچ کیے گئے چھوٹے ڈرون کی اکثریت کو کامیابی کے ساتھ اہداف تک پہنچنے سے روک دیا ہے، رپورٹس کے مطابق ان میں سے صرف مٹھی بھر ڈرونز ہی تنصیبات کو نقصان پہنچا سکے، ایران نے جمعے کی رات سے اسرائیل پر سینکڑوں میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں، جس سے اسرائیل کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
ایرانی فوج کے فضائی دفاع نے ہفتے کو اسرائیل کے ایک اور ایف 35 لڑاکا طیارے کو مار گرایا ہے، جو ملک کی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا، ایرانی فوج کے فضائی دفاعی یونٹ نے ہفتے کے روز مغربی ایران کے آسمان میں اسرائیل کے ایف 35 لڑاکا طیارے کو مار گرایا، رپورٹس بتاتی ہیں کہ گھسنے والے لڑاکا طیارے کا پائلٹ باہر نکل گیا ہے لیکن ابھی تک اس کی تلاش جاری ہے، خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت نے 13 جون کی اولین ساعتوں میں تہران کے متعدد رہائشی محلوں اور ایران کے دیگر حصوں میں مقامات پر حملہ کیا، ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین باقری، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی، ایران کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی راشد، آئی آر جی سی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر، کم از کم چھ ایرانی جوہری میجر جنرل حاجی علی رضا اور کم از کم چھ ایرانی جوانوں حملوں میں شہید ہوئے، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسرائیلی حکومت کو اس حملے کی سخت سزا دینے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جرم کے ساتھ اسرائیلی حکومت نے اپنے لئے ایک تلخ اور دردناک انجام تیار کرلیا ہے جسے وہ ضرور دیکھے گی۔
جمعہ, مارچ 6, 2026
رجحان ساز
- افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا
- بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے
- امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!
- فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے
- اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار
- تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا
- ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان
- امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

