کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے گذشتہ روز وزیر اعظم نریندر مودی سے پوچھا کہ ان کا صرف کیمروں کے سامنے ہی خون کیوں گرم ہوتا ہے؟ راہل گاندھی نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ مودی نے پاکستان کے خلاف جنگ روکنے پر اتفاق کرکے ہندوستان کے وقار کے ساتھ سمجھوتہ کیا ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے لکھا مودی جی! کھوکھلی تقریریں کرنا بند کریں صرف اتنا بتائیے آپ نے دہشت گردی پر پاکستان کے بیان پر کیوں یقین کیا؟ ٹرمپ کے سامنے جھک کر آپ نے ہندوستان کے مفادات کو کیوں قربان کیا؟ آپ کا خون صرف کیمروں کے سامنے کیوں گرم ہوتا ہے؟ آپ نے ہندوستان کے وقار کے ساتھ سمجھوتہ کیا ہے، راہل گاندھی نے اس پوسٹ میں پی ایم مودی کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ہندوستان نے پاکستان کی اس یقین دہانی کو نوٹ کیا کہ دہشت گردی یا فوجی کارروائی کی حمایت نہیں کی جائے گی، راہل گاندھی نے راجستھان کے بیکانیر میں ایک عوامی جلسے سے وزیر اعظم کے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بات کہی ہے، جس میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ مودی کا دماغ ٹھنڈا ہے لیکن مودی کا خون گرم ہے اور اب مودی کی رگوں میں خون نہیں بلکہ گرم سندور بہہ رہا ہے، اس سے قبل راہل گاندھی نے ہندوستانی فوج کے حملے سے قبل پاکستان کو آگاہ کرنے کا سوال بھی اُٹھایا تھا، جس پر ہندوستانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان پر حملہ کرنے کے بعد پاکستان سے رابطہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ ہندوستان نے مبینہ دہشت گرد ٹھکانوں پر میزائل داغے ہیں جبکہ عسکری تنصیبات پر حملے نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ کانگریس لگاتار جنگ بندی اور اس میں ٹرمپ کی ثالثی کے حوالے سے بی جے پی حکومت پر کڑی تنقید کررہی ہے حالاںکہ مودی حکومت اور وزیر خارجہ ایس شنکر نے بالکل واضح کر دیا ہے کہ جنگ بندی میں کسی نے ثالثی نہیں کی اور ٹرمپ کے تمام دعوے جھوٹے ہیں، وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے واضح طور پر کہا ہے کہ جنگ بندی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان براہِ راست بات چیت کے بعد ہوئی، نہ کہ کسی کی ثالثی کی وجہ سے، اس کے باوجود کہ صدر ٹرمپ مسلسل جنگ بندی کا کریڈیٹ لے رہے ہیں بلکہ مسئلہ کشمیر اور پانی کیسے مسائل حل کرانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، اس دوران کانگریس کی جانب سے اسمبلی کے خصوصی اجلاس بلانے اور حالیہ لڑائی میں ہندوستان کو پہنچنے والے نقصانات پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا مسلسل مطالبہ کررہی ہے، اُدھر وزیرداخلہ امت شاہ نے جمعہ کے روز دہلی میں باڈر سکیورٹی فورسز کے دفتر پہنچے، اس دوران امت شاہ نے آپریشن سندور سے متعلق اپنی حکومت کا موقف پیش کیا انہوں نے کہا پوری دنیا میں آپریشن سندور کی بات کی جارہی ہے، ہم نے دہشت گردانہ اڈوں کوتباہ کیا، ہم اب تک دفاعی جواب دیتے رہے ہیں، ہم نے پہلی بار دہشت گردانہ حملے کا جواب پاکستان میں گھس کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ 2014 کے بعد ہم نے پاکستان کو بہترانداز میں جواب دیا ہے۔
پیر, اکتوبر 27, 2025
رجحان ساز
- سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !
- بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل
- دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے
- ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !
- پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے
- بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق
- شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے انتظامات کرنیکی ہدایت !
- پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر وفاقی حکومت نے ایک بار پھر سمندر میں کیبل خرابی سے جوڑ دیا

