پاکستان کی وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو رواں سال وفاقی اخراجات میں 300 ارب روپے کی کمی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، آئی ایم ایف نے پہلی مرتبہ عوام پر دباؤ ڈالنے کیساتھ ساتھ حکومت سے بھی اپنے اخراجات کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، واضح رہے پاکستان کا دفاعی بجٹ ترقیاتی بجٹ سے زیادہ ہے اور ملک و بیرون ملک سے اس میں کمی کیلئے مسلسل دباؤ ڈالا جارہا ہے، اس کے علاوہ بہت سی وزارتوں اور ڈویژنز پاکستان کے خزانے پر دباؤ کا سبب ہیں، پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو اخراجات کم کرنے کے حوالے سے کفایت شعاری کاپلان پیش کر دیا ہے، پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا پہلا دور ہوا جس میں یہ منصوبہ پیش کیا گیا، وزارت خزانہ کی جانب سے آئی ایم ایف کو پیش کیے گئے پلان میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت ایک سال میں 300 ارب روپے سے زائد کے اخراجات کم کرے گی، وفاقی وزارتوں کی طرف سے نئی گاڑیاں خریدنے پر مکمل پابندی رہے گی، ایک سال سے خالی گریڈ ایک سے 16 کی تمام پوسٹوں کو ختم کردیا جائے گا، وفاقی حکومت صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں میں فنڈنگ نہیں کرے گی اور صرف اہم اور قومی نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے وسائل دے گی، انفرا اسٹرکچر کے منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کیے جائیں گے، صوبائی حکومتیں اپنے ماتحت آنے والی جامعات کی خود فنڈنگ کریں گی، آئندہ مالی سال سے دفاع اور پولیس کے سوا نئی بھرتیوں کیلئے رضاکارانہ پنشن اسکیم پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
جمعہ, جنوری 17, 2025
رجحان ساز
- برطانوی پارلیمنٹ کا پاکستان میں انسانی حقوق کی حلاف ورزیوں پر اجلاس، فوجی عدالتوں پر تشویش
- بری فوج کے سربراہ کی اہم سیاسی پیشرفت بلآخر پی ٹی آئی سے سیاسی مذاکرات میں کامیابی کا دعویٰ
- بھارتی اداکار سیف علی خان چاقو حملے کے بعد خیریت سے ہیں لیلاوتی ہسپتال میں آپریشن کامیاب رہا
- روس کی جوابی کارروائی کروز میزائلوں کی بارش یوکرین میں بجلی کا نظام درہم برہم مکمل بلیک آؤٹ
- پاکستان کے ریاستی اداروں کو افغانستان سے کشیدگی دوران پھونک پھونک کر قدم آگے بڑھانا ہوگا
- پاکستان، چینی سرمایہ کاروں سے250 ملین ڈالر قرضہ لینے کیلئے پاندا بانڈ جاری کرنے کا سوچ رہا ہے
- ایران نے ایٹمی تنصیبات کی حفاظت کیلئے فردو اور خندب میں نئی فوجی فضائی مشقیں شروع کردیں
- فوجی جنرلز کی حمایت یافتہ شہباز حکومت کا قرضوں پر انحصار ، 9 ماہ میں 5556 ارب روپے قرضہ لیا