امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ اور خطے میں اس کے اتحادیوں کی جانب سے استعمال کیے جانے والے سادہ اور کم ٹیکنالوجی سے لیس ڈرونز کے ذریعے اسرائیلی فضائی دفاعی نظام کو ناکارہ بناتے ہوئے حیفہ میں قائم دو فوجی اڈوں کی خفیہ ویڈیو بناکر غاصب اسرائیل کے غرور کو خاک میں ملادیا ہے، امریکی اخبار کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے ایک سے زائد ڈرونز کے ذریعے بنائی گئی 9 منٹ کی ویڈیو جاری کردی ہے، جس میں حیفا شہر میں بحری اور فضائی اڈوں سمیت شمالی حصے کے اسٹریٹجک مقامات کو دکھایا گیا ہے، حزب اللہ نے کہا کہ اس کے ڈرونز کسی رکاوٹ کے بغیر لبنان لوٹ آئے، اخبار کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل کی ڈرون کو روکنے کی صلاحیت کو چیلنج کردیا ہے جو مستقبل میں اسرائیل کی سلامتی کیلئے خطرہ ثابت ہوگی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل حزب اللہ کے اس اقدام سے شدید جھٹکا لگا ہے جب مزاحمتی تحریک نے ڈرون فوٹیج جاری کی، جس کے بعد دفاعی مبصرین اسرائیل کے فضائی نظام پر سوال اُٹھا رہے ہیں، اسرائیل شہری خطے میں اپنے مخالفین بالخصوص حماس اور حزب اللہ کی جنگی صلاحیتوں میں اضافے اور دفاعی ڈھال کے نقائص سے پریشان ہیں اور اپنی حکومت پر اعتماد کھوتے جارہے ہیں، دوسری طرف اسرائیلی اخبار ہاریٹز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا پے کہ اسرائیلی اڈوں کی خفیہ ویڈیو جاری کرنے کے بعد اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ حزب اللہ نے جس تیزی کیساتھ جدید ٹیکنالوجی حاصل کی ہے اس نے مسلمانوں کی سب سے بڑی مزاحمتی تنظیم کو اسماٹ فوج میں تبدیل کردیا ہے، جو اسے انٹیلی جنس جمع کرنے اور حملے کرنے کے قابل بناتی ہے جس سے اسرائیلی فوج اور اہم انفراسٹرکچر کو خطرہ ہو۔