عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کا مہنگائی کم ہونے کا دعویٰ درست نہیں بلکہ مہنگائی بڑھنے کی رفتار کم ہوئی ہے، پاکستان اکنامک آؤٹ لک چیلنجنگ آپرچیونٹنی کے عنوان سے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ میں منعقدہ نشست سے خطاب اور طلبہ کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں عوام تین سال سے مسلسل غریب ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس سال میں مہنگائی بڑھنے کی رفتار میں تھوڑی کم ہوئی ہے، پچھلے سال زیادہ تھی، مہنگائی کی وجہ سے غریب مزید غریب ہوتا ہے اور امیر اپنی جگہ پر کھڑا رہتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضافے کی رفتار کم ضرور ہے مگر مسلسل بڑھ رہی ہے۔
اشیا پہلے کے مقابل مزید مہنگی ہو رہی ہیں، مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمارے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی آپ کے ووٹ سے منتخب ہوئے ہیں، پنجاب میں انہوں نے ساڑھے 400 فیصد تنخواہ بڑھائی ہیں اور وفاق میں 350 فیصد تنخواہ بڑھائی ہیں جبکہ وفاق نے 22 فیصد جاری اخراجات بڑھائے ہیں مسلم لیگ، پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کی مشترکہ حکومت ہے معاشی شعبے میں ناکام دکھائی دیتی ہے، انہوں نے کہا کہ وفاق کو ترجیحات پر کام کرنا چاہیے، وفاق کے پاس پیسے ہوتے ہیں، تنخواہ دار طبقے کے اوپر 50 ہزار روپے پر ٹیکس لگایا گیا۔
مفتاح کا کہنا تھا کہ بات ہوئی ہے کہ حکومت پراپرٹی کے اوپر ٹیکس ختم کرنا چا رہی ہے، حکومتی وزرا کہتے ہیں مہنگائی کم ہوئی ہے یہ بالکل درست نہیں ہے بلکہ مہنگائی بڑھنے کی رفتار کم ہوگئی ہے، ملک میں شہریوں کی اوسط آمدنی نہیں بڑھ رہی ہے، سابق وزیرخزانہ نے کہا کہ ٹیکس ریٹ کم ہونے چاہئیں پھر اصلاحات کی بات کرنی چاہیے، ملک کو امیر کرکے تعلیم نہیں دی جاسکتی، پاکستان کبھی ترقی نہیں کرسکتا اگر حکومت بچوں کو تعلیم اور صحت پر توجہ نہ دے، ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے یہ نہیں سوچا کہ گندم مہنگی ہوگی تو آٹا بھی مہنگا ہوگا، پی ڈی ایم کے وقت پر آٹا مہنگا ہوا تو لوگوں کی چیخیں نکلی، غریب فارمز کو اس وقت نقصان ہوا، معاشی ترقی کا سب سے اہم اشارہ جی ڈی پی ہے، انہوں نے کہا کہ ٹیکس کی شرح اور مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے پاکستانیوں کی دستاویزی آمدنی پر دباؤ پڑ رہا ہے، طویل مدتی معاشی کامیابی حاصل کرنے کے لئے اہم اہداف کو ترجیح دینا ضروری ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وہ تنخواہ دار طبقے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی آمدنی کی سطح کے مطابق زیادہ ٹیکس ادا کریں، زرعی اراضی پر ٹیکس نہ ہونے پر سوال اٹھاتے ہیں، اس شعبے میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹیکس پالیسی کے دو اہم اصول ہیں، پہلا اصول یہ تجویز کرتا ہے کہ ایک ہی صورت حال میں ہر شخص کو ایک ہی مقدار میں ٹیکس ادا کرنا چاہیے، دوسرا اصول یہ کہتا ہے کہ زیادہ آمدنی والے افراد کو زیادہ ٹیکس ادا کرنا چاہیے، ان کی معیشت میں زیادہ حصہ ڈالنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ترجیح عدلیہ کا گلہ گھونٹنا ہے، پیکا قانون کی شہباز شریف مخالفت کرچکے ہیں اور اب اسے منظور کرکے نافذ بھی کیا جارہا ہے۔