بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے بیٹے گورگین مینگل سمیت گیارہ سو بلوچ قوم پرستوں پر مقدمہ درج کرنے کے خلاف بلوچستان کی تین اہم شاہراہوں کو بند کردیا گیا ہے، ان شاہراہوں میں کوئٹہ کراچی، کوئٹہ تفتان اور کوئٹہ جیکب آباد شاہراہ شامل ہیں، دوسری جانب بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل گزشتہ کئی روز سے اپنے بیٹے گورگین مینگل سمیت لوگوں کی بڑی تعداد کی گرفتاری پیش کرنے کے لئے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ کی پولیس اسٹیشن میں موجود ہیں، وڈھ میں پولیس اور لیویز فورس کے تھانوں میں چند روز قبل چار ایف آئی آر درج کیے گئے تھے جن میں گورگین مینگل سمیت 11سو افراد کو نامزد کیا گیا تھا، وڈھ کے تاجروں کی جانب سے ان کے خلاف کوئٹہ کراچی شاہراہ کو دو روز تک بند کرنے کے بعد وڈھ انتطامیہ نے ان سے مذاکرات کئےاور تاجروں نے شاہراہ سے دھرنا ایف آئی آرز کو واپس لینے کی شرط پر ختم کیا تھا لیکن مقررہ وقت پر ایف آئی آر واپس نہ لینے پر سردار اختر خیال رہے اخترمینگل دو سو سے زائد افراد کے ہمراہ پولیس تھانہ گئے تھے تاکہ گرفتاری عمل میں لائی جائے لیکن محکمہ داخلہ کی جانب سے تین ایف آئی آرز کو واپس لے لیاجبکہ چوتھی ایف آئی آر کو 24 گھنٹے میں واپس لینے کی یقین دہانی پر یہ لوگ تھانے سے چلے گئے تھے، تاہم 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود ایف آئی آر واپس نہ ہونے پر سردار اختر مینگل گزشتہ ہفتے کے دن سہ پہر تین بجے دوبارہ لوگوں کے ہمراہ تھانے میں موجود ہیں۔
وڈھ پولیس کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چوتھی ایف آئی آر کو واپس لینے کے محکمہ داخلہ درخواست بھیج دی گئی ہے، وڈھ پولیس اسٹیشن میں درج کیے جانے والی ایک ایف آئی ار کے مطابق پولیس ایک مقدمے میں مطلوب تین ملزمان کو گرفتار کرنے گئی جو کہ وڈھ کے تاجر رہنما میر مجیب الرحمان مینگل کی دکان پر موجود تھے، ایف آئی آر کے مطابق گرفتاری کے بعد لوگوں کے ایک ہجوم نے نہ صرف ان افراد کو چھڑا لیا بلکہ پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ ان کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا، ایف آئی آر کے مندرجات کے مطابق ان لوگوں نے سردار اختر مینگل کے بیٹے میر گورگین کی ایما پر ایسا کیا، دوسری جانب سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ جن تین افراد کو گرفتار کرنے آئی تھی وہ سکیورٹی گاردز تھے چونکہ پولیس اور انتظامیہ تاجروں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوئے تو انھوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چند ماہ قبل پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز رکھے جس کے بعد بھتہ خوری اور وڈھ شہر کی دوکانوں میں چوری کا سلسلہ بند ہوگیا۔
منگل, جنوری 20, 2026
رجحان ساز
- ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا
- یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع
- غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی
- پاکستان کے سرکاری حکام نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم سے بہنوں کو ملنے سے روک دیا !
- پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
- ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
- امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
- حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

