Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    پاکستان کے درآمدی بل میں اضافہ چار ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا

    نومبر 17, 2025

    سندھ میں دینگی بے قابو انتظامی سطح پر ہنگامی اعلانات ستمبر میں محکمہ موسمیات کا ڈینگی الرٹ جاری

    نومبر 16, 2025

    انٹرپول نے تحریک انصاف کے رہنما مونس الہی حوالگی کی درخواست مسترد شواہد کی کمی وجہ بتادی !

    نومبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, نومبر 18, 2025
    رجحان ساز
    • پاکستان کے درآمدی بل میں اضافہ چار ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا
    • سندھ میں دینگی بے قابو انتظامی سطح پر ہنگامی اعلانات ستمبر میں محکمہ موسمیات کا ڈینگی الرٹ جاری
    • انٹرپول نے تحریک انصاف کے رہنما مونس الہی حوالگی کی درخواست مسترد شواہد کی کمی وجہ بتادی !
    • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو رام کرنے کیلئے پاکستانی حکومت قومی خزانے سے بھاری قیمت ادا کی ہے
    • پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت میں کار بم دھماکہ 12 افراد جاں بحق 27 زخمی ہوئے
    • ہندوستانی دارالحکومت کے ریڈ زون میں لال قلعہ کے قریب دھماکہ نئی دہلی اور ممبئی میں ہائی الرٹ
    • علاقائی تبدیلیوں کے تناظر میں ایرانی اسپیکر کا دورۂ پاکستان کیا باہمی معاہدوں پر عمل درآمد کیا جائیگا
    • غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف موقف نے ممدانی کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا !
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»تازہ ترین»پاکستانیوں کیلئے واشنگٹن سے بری خبر سامنے آگئی آئندہ ہفتے سے امریکہ میں داخلہ ناممکن بنا دیا جائیگا
    تازہ ترین

    پاکستانیوں کیلئے واشنگٹن سے بری خبر سامنے آگئی آئندہ ہفتے سے امریکہ میں داخلہ ناممکن بنا دیا جائیگا

    امریکی حکومت سے معلوم ہوا ہے کہ ایک نیا سفری پابندی کا حکم آئندہ ہفتے کے اندر نافذ کیا جا سکتا ہے جس سے تقریباً دو لاکھ افغان شہری متاژر ہونگے جنہیں امریکہ میں آبادکاری کی منظوری مل چکی ہے
    shoaib87مارچ 6, 2025Updated:مارچ 6, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک نئی سفری پابندی کے حکم کے تحت افغانستان اور پاکستان کے شہریوں کا امریکہ میں داخلہ آئندہ ہفتے سے روکا جا سکتا ہے، تین باخبر ذرائع نے برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا ہے کہ یہ اقدام حکومت کی جانب سے مختلف ممالک کے سکیورٹی اور جانچ پڑتال کے نظام کے جائزے کے بعد کیا جا رہا ہے، بااعتماد ذرائع نے بتایا کہ دیگر ممالک کو بھی اس فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے مگر وہ یہ نہیں جانتے کہ کون سے ممالک متاثر ہوں گے، یہ اقدام ٹرمپ کی پہلی صدارتی مدت میں سات مسلم اکثریتی ممالک پر لگائی گئی پابندی سے مشابہت رکھتا ہے، جسے کئی ترامیم کے بعد بالآخر 2018 میں امریکی سپریم کورٹ نے برقرار رکھا تھا، ٹرمپ کے جانشین، سابق صدر جو بائیڈن نے 2021 میں اس پابندی کو منسوخ کر دیا تھا اور اسے امریکہ کے قومی ضمیر پر ایک بدنما داغ قرار دیا تھا، نئی سفری پابندی کا یہ حکم ہزاروں افغان شہریوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے، جو امریکی اسپیشل امیگرنٹ ویزا یا تارکین وطن کے طور پر امریکہ میں پناہ لینے کیلئے کلیئرنس حاصل کرچکے ہیں، ان افراد کو طالبان کے انتقامی حملوں کا خطرہ ہے کیونکہ انہوں نے امریکہ کے ساتھ 20 سالہ جنگ کے دوران کام کیا تھا، ٹرمپ نے 20 جنوری کو ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا، جس میں حکم دیا گیا کہ امریکہ میں داخلے کے خواہشمند تمام غیر ملکیوں کی سخت سکیورٹی جانچ پڑتال کی جائے تاکہ قومی سلامتی کے کسی بھی ممکنہ خطرے کا پتہ چلایا جا سکے۔
    اس حکم کے تحت متعدد کابینہ اراکین کو ہدایت دی گئی کہ وہ 12 مارچ تک ایسے ممالک کی فہرست پیش کریں جہاں سے سفر کو جزوی یا مکمل طور پر معطل کیا جانا چاہیے کیونکہ ان ممالک کی جانچ اور اسکریننگ کی معلومات انتہائی ناکافی ہیں، تین ذرائع اور ایک شخص، جنہوں نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی، نے کہا کہ افغانستان کو مکمل سفری پابندی کے لیے تجویز کردہ ممالک کی فہرست میں شامل کیا جائے گا، ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان کو بھی اس فہرست میں شامل کرنے کی سفارش کی جائے گی، محکمہ خارجہ، محکمہ انصاف، محکمہ داخلی سلامتی اور نیشنل انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر کا دفتر جو اس اقدام کی نگرانی کررہے ہیں نے اس حوالے سے کیے گئے تبصروں کی درخواستوں کا فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا، ایک ذرائع نے نشاندہی کی کہ امریکہ میں بسنے کے لئے کلیئر کیے گئے افغانوں کو پہلے ہی انتہائی سخت جانچ پڑتال سے گزرنا پڑتا ہے، جوکہ انہیں دنیا میں سب سے زیادہ سختی سے تصدیق کی گئی آبادی بناتا ہے۔
    ذرائع نے کہا محکمہ خارجہ کی ری سیٹلمنٹ ٹیم ان افغانوں کے لئے سفری پابندی سے استثنیٰ حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے لیکن اس کے کامیاب ہونے کا امکان کم سمجھا جا رہا ہے، اس دفتر کو ہدایت اپریل تک مکمل طور پر بند کرنے کی ہدایت مل چکی، جس کی رپورٹ گذشتہ ماہ رؤئٹرز نے شائع کی تھی، افغانستان میں جہاں طالبان نے 2021 میں امریکی فوج کے انخلا کے بعد قبضہ کر لیا تھا، داعش کے علاقائی گروہ کے خلاف مسلح مزاحمت جاری ہے، دوسری جانب پاکستان بھی انتہا پسند گروہوں اور دہشت گرد حملوں کی لپیٹ میں ہے، ٹرمپ کی ہدایت اپنی دوسری مدت کے آغاز پر امیگریشن کے خلاف کریک ڈاؤن کا حصہ ہے، افغان مہاجرین کے انخلا اور آبادکاری کے سربراہ شون وان ڈائیور نے ایک بیان میں کہا کہ اگرچہ ابھی تک کوئی سرکاری اعلان نہیں ہوا، مگر امریکی حکومت سے معلوم ہوا ہے کہ ایک نیا سفری پابندی کا حکم آئندہ ہفتے کے اندر نافذ کیا جا سکتا ہے جس سے تقریباً دو لاکھ افغان شہری متاژر ہونگے جنہیں امریکہ میں آبادکاری کی منظوری مل چکی ہے یا ان کی مہاجرین اور اسپیشل امیگرنٹ ویزا کی درخواستیں زیر التوا ہیں، یہ افراد افغانستان اور تقریباً 90 دیگر ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں، جن میں تقریباً 20 ہزار افراد پاکستان میں موجود ہیں، 20 جنوری سے جب ٹرمپ نے مہاجرین کے داخلے اور ان کی پروازوں کے لئے دی جانے والی امریکی امداد پر 90 دن کی پابندی عائد کر دی۔

    پاکستانیوں کی امریکہ میں داخلے پر پابندی
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleصدر ٹرمپ کی شروع کردہ تجارتی جنگ جوابی وار شروع ہوگئے اس آگ میں امریکہ کوبھی جلنا ہو گا
    Next Article خصدار میں گیارہ سو افراد پر درج مقدمہ درج کرنے پر بلوچستان کی تین اہم شاہراہوں کو بندکردیا گیا
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    پاکستان کے درآمدی بل میں اضافہ چار ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا

    نومبر 17, 2025

    سندھ میں دینگی بے قابو انتظامی سطح پر ہنگامی اعلانات ستمبر میں محکمہ موسمیات کا ڈینگی الرٹ جاری

    نومبر 16, 2025

    ہندوستانی دارالحکومت کے ریڈ زون میں لال قلعہ کے قریب دھماکہ نئی دہلی اور ممبئی میں ہائی الرٹ

    نومبر 10, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    پاکستان کے درآمدی بل میں اضافہ چار ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا

    نومبر 17, 2025

    سندھ میں دینگی بے قابو انتظامی سطح پر ہنگامی اعلانات ستمبر میں محکمہ موسمیات کا ڈینگی الرٹ جاری

    نومبر 16, 2025

    انٹرپول نے تحریک انصاف کے رہنما مونس الہی حوالگی کی درخواست مسترد شواہد کی کمی وجہ بتادی !

    نومبر 16, 2025

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو رام کرنے کیلئے پاکستانی حکومت قومی خزانے سے بھاری قیمت ادا کی ہے

    نومبر 14, 2025
    پاکستان
    تازہ ترین نومبر 17, 2025

    پاکستان کے درآمدی بل میں اضافہ چار ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا

    پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مالی سالی 2026 کے ابتدائی 4 ماہ (جولائی تا اکتوبر)…

    سندھ میں دینگی بے قابو انتظامی سطح پر ہنگامی اعلانات ستمبر میں محکمہ موسمیات کا ڈینگی الرٹ جاری

    نومبر 16, 2025

    انٹرپول نے تحریک انصاف کے رہنما مونس الہی حوالگی کی درخواست مسترد شواہد کی کمی وجہ بتادی !

    نومبر 16, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1186090
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    پاکستان کے درآمدی بل میں اضافہ چار ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا

    نومبر 17, 2025

    سندھ میں دینگی بے قابو انتظامی سطح پر ہنگامی اعلانات ستمبر میں محکمہ موسمیات کا ڈینگی الرٹ جاری

    نومبر 16, 2025

    انٹرپول نے تحریک انصاف کے رہنما مونس الہی حوالگی کی درخواست مسترد شواہد کی کمی وجہ بتادی !

    نومبر 16, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.